Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: یونان میں 200 سے زائد تارکین وطن کی 3 کشتیاں ڈوب گئیں، ایک پاکستانی کی ہلاکت کی تصدیق، 47 بچا لئے گئے
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

یونان میں 200 سے زائد تارکین وطن کی 3 کشتیاں ڈوب گئیں، ایک پاکستانی کی ہلاکت کی تصدیق، 47 بچا لئے گئے

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
15 دسمبر, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

یونان کے جنوبی جزیرے کے قریب تین کشتیاں الٹنے سے پانچ تارکین وطن جاں بحق اور 40 لاپتا ہوگئے، جبکہ 39 افراد کو زندہ بچا لیا گیا، جن میں زیادہ تر پاکستانی ہیں۔ ادھر وزیر داخلہ محسن نقوی نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کمیٹی تشکیل دے دی جو واقعہ سے متعلق رپورٹ 5 روز میں پیش کرے گی۔

اس حوالے سے دفتر خارجہ نے بتایا کہ 47 پاکستانیوں کو ریسکیو کرلیا گیا ہے اور ایک پاکستانی کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے، فی الحال لاپتہ افراد کی تعداد کا تعین نہیں کیا جاسکتا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستانی سفارت خانہ یونانی حکام سے رابطے میں ہے، پاکستانی سفارت خانے نے یونانی اور چینی کوسٹ گارڈ سے رابطے بھی کئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق لاپتہ پاکستانی افراد کے متاثرین کیلئے ہیلپ لائن نمبر جاری کردیا گیا ہے، پاکستانی متاثرہ فیملیز 6943850188-0030 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

یونان میں پاکستانی سفارت خانہ ریسکیو کئے گئے افراد کے اہل خانہ کے مابین روابط کیلئے سرگرم ہے، وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار واقعے میں متاثرہ پاکستانیوں کی نشاندہی اور مدد کی نگرانی کر رہے ہیں۔

وزیرِ اعظم کے فوری نوٹس پر پاکستانی سفارت خانے نے یونانی حکومت کے متعلقہ اداروں کو خط بھی لکھ دیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق یونان کے کوسٹ گارڈ نے بتایا کہ ریسکیو آپریشن جاری ہے اور تاحال متعدد لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے۔

کشتیوں پر پاکستان، بنگلہ دیش، سوڈان اور شام کے باشندے سوار تھے، پہلی کشتی کو حادثہ یونان کے جنوبی جزیرہ کریتی میں پیش آیا۔ دوسرا واقعہ گزشتہ روز پیش آیا، مالٹا کے کارگو جہاز نے 47 تارکین وطن کو بچایا۔ تیسرے واقعہ میں بحری جہاز نے یونان کے ایک اور جزیرے میں 86 افراد کو ڈوبنے سے بچایا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق تینوں کشتیاں ایک ساتھ لیبیا سے روانہ ہوئی تھیں۔

حکام کے مطابق کریتی میں کشتی کو پیش آئے حادثے میں 39 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا اور ان میں زیادہ تر کا تعلق پاکستان سے ہے، ان کو اس علاقے میں کارگو جہازوں کے ذریعے بچایا گیا ہے۔

کوسٹ گارڈ نے کہا کہ انہیں کریتی کے جزیرے پر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ لاپتا ہونے والوں کی تعداد کی ابھی تک تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

ایسے واقعات کو روکنے میں ایف آئی اے کا اہم کردار ہوتا ہے، بشیر میمن

سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے اس معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات کو روکنے میں ایف آئی اے کا اہم کردار ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے میں اینٹی ہیومن اسمگلنگ سیل ہوتا ہے، اینٹی ہیومن سیل ایسے واقعات کی روک تھام میں کام کرتا ہے۔

بشیر میمن کا کہنا تھا کہ انسانی اسمگلنگ کے ریکٹ کو بین الاقوامی سپورٹ بھی ہوتی ہے۔

وزیراعظم کا انکوائری کی رپورٹ جلد ازجلد پیش کرنے کا حکم

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یونان میں پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اس سلسلے میں تمام ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو واقعے کی انکوائری کی رپورٹ جلد ازجلد پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ ایک اندوہناک جرم ہے جس کی وجہ سے کئی افراد کی جانیں جاتی ہیں اور ہر سال کئی گھر اجڑ جاتے ہیں۔ انسانی اسمگلر ایک ایسا ظالم مافیا ہے جو غریب عوام کو جھوٹے اور سنہری خواب دکھا کر ان سے پیسے بٹورتا ہے۔

وزیراعظم نے حکم دیا کہ ایسے افراد کی شناخت کی جائے اور ان کو سخت سزائیں دی جائیں تاکہ وہ ایسے قبیح فعل کو نہ دھرائیں۔ ایسے واقعات کے مستقبل میں تدارک کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں۔

وزیر داخلہ کا تحقیقات کا حکم، کمیٹی تشکیل

ادھر وفاقی وزیر داخلہ نے یونان کے جنوبی جزیرہ کے قریب کشتی الٹنے کے معاملے پر پاکستانی شہریوں کے جاں بحق ہونے پراظہار افسوس کیا ہے اور تحقیقات کا حکم دے دیا۔

انہوں نے ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی جو 5 روز میں رپورٹ دےگی۔ محسن نقوی نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ ناقابل برداشت جرم ہے، انسانی اسمگلنگ میں ملوث مافیا کئی گھر اجاڑ چکا ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
31°C
Jhelum
light rain
31° _ 31°
63%
3 km/h
جمعرات
38 °C
جمعہ
31 °C
ہفتہ
36 °C
اتوار
37 °C
پیر
28 °C

تازہ ترین

مون سون بارشوں کے بعد جہلم میں شدید گرمی اور حبس، شہری بے حال، بجلی کی بندش نے مشکلات بڑھا دیں
28 جولائی, 2026
پنجاب میں مجوزہ "کوڑا ٹیکس” کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز نے عملی اقدامات تیز کر دیے
28 جولائی, 2026
جہلم: 15 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار
28 جولائی, 2026
جہلم میں سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے، حالیہ بارشوں کے بعد ٹماٹر 400 اور مٹر 350 روپے فی کلو، شہری پریشان
28 جولائی, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا مریم نواز ہیلتھ کلینکس کا دورہ، دیہی علاقوں میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی پر زور
28 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

مہنگائی کی لہر کا سستے بازار کا رخ، سستے بازار میں سبزیاں و پھل مہنگی فروخت ہونے لگے

22 جولائی, 2024

جہلم میں نکاسی آب بہتر بنانے کے لیے نالوں کی روزانہ صفائی کا عمل جاری

12 فروری, 2026

نادرا کی “فارم ب” کے اجراء کی پالیسی میں تبدیلی سے متعلق افواہوں کی تردید

25 دسمبر, 2023

ڈپٹی کمشنر جہلم نے اشیائے خوردونوش کی نئی قیمتوں کا تعین کر دیا

2 مارچ, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں