Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم: ناموسِ صحابہؓ و اہلِ بیتؓ کی پاسبانی ہمارا نصب العین ہے، حافظ عبدالحمید عامر
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم: ناموسِ صحابہؓ و اہلِ بیتؓ کی پاسبانی ہمارا نصب العین ہے، حافظ عبدالحمید عامر

محمد زاہد خورشید
محمد زاہد خورشید
7 ستمبر, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: جامعہ علوم اثریہ جہلم کے زیرِ اہتمام مرکزی جامع مسجد اہلِ حدیث، چوک اہلِ حدیث میں سیرتِ شافعِ محشر ﷺ کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں علماء کرام، طلبہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

کانفرنس سے جامعہ کے مہتمم اور مرکزی جمعیت اہلِ حدیث پاکستان کے نائب امیر حافظ عبدالحمید عامر، ڈاکٹر طیب الرحمن زیدی، علامہ محمد یحییٰ عارفی اور قاری محمد الیاس مدنی سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ عبدالحمید عامر نے کہا کہ دفاعِ صحابہؓ اور عظمتِ اہلِ بیتؓ کا پرچم آخری سانس تک بلند رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ صحابہ کرامؓ وحیِ الٰہی کے اولین گواہ اور امین راوی ہیں، اس لیے ان کی شان میں طعن و تشنیع دینِ اسلام پر اعتراض کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے صحابہ کرامؓ کو اپنی رضا اور جنت کی بشارت عطا فرمائی، اس لیے ان مقدس ہستیوں کے احترام اور عظمت کا تحفظ ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے۔ حافظ عبدالحمید عامر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صحابہ کرامؓ اور اہلِ بیتؓ کی عظمت و ناموس کے حوالے سے اپنا مؤقف بھرپور انداز میں پیش کرتے رہیں گے۔

عظمتِ توحید کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طیب الرحمن زیدی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ شرک انتہائی سنگین جرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ خالقِ کائنات کے خصوصی حقوق کسی مخلوق کو دینا توحید کے بنیادی تصور کے منافی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دعوتِ اہلِ حدیث کا بنیادی محور توحیدِ الٰہی ہے اور مسلمان کو ہر حال میں اللہ تعالیٰ کی وحدانیت پر ثابت قدم رہنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کسی کے سامنے عبادت کے طور پر جھکنا درست نہیں۔

نامور خطیب علامہ محمد یحییٰ عارفی نے اپنے خطاب میں حضرت ابوبکر صدیقؓ کی حیات و خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حضرت ابوبکر صدیقؓ نے اللہ کی رضا اور رسول اکرم ﷺ کی محبت میں بے مثال قربانیاں پیش کیں۔ انہوں نے کہا کہ صحابہ کرامؓ کے ایمان، کردار اور رسول اللہ ﷺ سے وفاداری کو سمجھنے کے لیے ان کی پوری زندگی کا مطالعہ ضروری ہے۔

قاری محمد الیاس مدنی نے کہا کہ اسوۂ نبوی ﷺ ہی وہ راستہ ہے جسے اختیار کرکے مسلم امہ اپنے سنہری دور کی طرف واپس لوٹ سکتی ہے۔ انہوں نے مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ نبی کریم ﷺ کی سیرت و تعلیمات کو اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی کا حصہ بنائیں۔

واضح رہے کہ یہ کانفرنس جامعہ علوم اثریہ جہلم کے ششماہی امتحانات کے نتائج کے موقع پر منعقد کی گئی۔ جامعہ کے مدیر التعلیم مولانا عکاشہ مدنی نے نتائج کا اعلان کیا، جس کے مطابق شعبہ درسِ نظامی میں حافظ محمد شاذل نے پہلی، حافظ عبداللہ اقبال ڈار نے دوسری جبکہ محمد فائز نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

اس موقع پر جامعہ کے لیے ایک اہم اعزاز کا بھی ذکر کیا گیا کہ وفاق المدارس السلفیہ پاکستان کے سالانہ امتحان ثانویہ عامہ میں جامعہ کے طالب علم حافظ عبداللہ اقبال ڈار نے پورے پاکستان میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اس کامیابی پر رئیس الجامعہ حافظ عبدالحمید عامر نے طالب علم کو اعزازی شیلڈ سے نوازا۔

کانفرنس کے اختتام پر شرکاء نے جامعہ علوم اثریہ کی جانب سے منعقدہ پروگرام کے انتظامات اور طلبہ کی تعلیمی کامیابیوں کو سراہا۔ تقریب میں علماء کرام، طلبہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
35°C
Jhelum
clear sky
35° _ 35°
45%
1 km/h
منگل
38 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
41 °C
جمعہ
40 °C
ہفتہ
39 °C

تازہ ترین

جہلم میں قصابوں نے سرکاری نرخ ہوا میں اڑا دیے، گوشت من مانے داموں پر فروخت ہونے لگا
7 ستمبر, 2026
جہلم: یونین کونسلوں کے ناموں سے متعلق اہم اجلاس، مختلف تجاویز پر غور
7 ستمبر, 2026
صفر فیصد نتائج والے اسکولز کیخلاف بڑا فیصلہ
7 ستمبر, 2026
جہلم پولیس کے ضلع بھر میں سرچ آپریشنز، اشتہاریوں سمیت 5 ملزمان گرفتار
7 ستمبر, 2026
پنڈدادنخان مسائلستان کا گڑھ بن گیا، تاجر برادری عاجز آچکی ہے۔ چوہدری زبیر جمیل
7 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم میں غیر معیاری اور ناقص آٹے کی کم وزن روٹی کی مہنگے داموں فروخت

6 مارچ, 2024

یکم جنوری کو ملک بھر کے بینک بند رکھنے کا اعلان

27 دسمبر, 2024

ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری جماعت اسلامی جہلم کے ضلعی امیر منتخب، عہدے کا حلف اٹھا لیا

31 اکتوبر, 2024

ڈی ایس پی ٹریفک جہلم کا تجاوزات اور رکشہ ڈرائیورز کے خلاف ایکشن، بھاری جرمانے، تجاوزات ختم کروا دی

29 نومبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں