Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: سوہاوہ: گورنمنٹ پرائمری سکول سرولہ میں سالانہ تقریب، بچوں کی شاندار پرفارمنس، انعامات تقسیم
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

سوہاوہ: گورنمنٹ پرائمری سکول سرولہ میں سالانہ تقریب، بچوں کی شاندار پرفارمنس، انعامات تقسیم

محمد نبیل حسن
محمد نبیل حسن
2 اپریل, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

سوہاوہ: گورنمنٹ پرائمری سکول سرولہ میں تعلیمی سال کے اختتام پر سالانہ نتائج کے اعلان کے لیے ایک رنگارنگ اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ، اساتذہ اور والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا جبکہ بعد ازاں طلبہ نے نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کی۔ بچوں نے مختلف تعلیمی و اصلاحی ٹیبلو پیش کیے، جن کی جاندار اداکاری اور خوبصورت انداز نے حاضرین کے دل جیت لیے۔ والدین اور مہمانوں نے ننھے منے بچوں کی پرفارمنس کو خوب سراہا۔

اس موقع پر نبیل احمد چوہدری (ڈائریکٹر احسن پبلک ہائر سیکنڈری سکول مہروارث)، چوہدری وقاص (ڈائریکٹر قمرالسلام سکول مٹھین) اور فیصل محمود (کلسٹر کوآرڈینیٹر مسلم ہینڈز) نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے اپنے خطابات میں سکول کی کارکردگی اور اساتذہ کی محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ غیر نصابی سرگرمیاں بچوں کی پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

تقریب کے اختتام پر سالانہ امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں انعامات اور اسناد تقسیم کی گئیں۔ کامیاب بچوں کے چہروں پر خوشی دیدنی تھی جبکہ والدین نے سکول انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

ڈائریکٹر گورنمنٹ پرائمری سکول سرولہ افضال ندیم نے اپنے خطاب میں کامیاب طلبہ اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ اور والدین کی مشترکہ محنت ہی بچوں کی کامیابی کی ضامن ہے۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ بچوں کی تعلیم پر مسلسل نظر رکھیں اور سکول کے ساتھ رابطے میں رہیں تاکہ بچوں کا مستقبل روشن بنایا جا سکے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
25°C
Jhelum
clear sky
25° _ 25°
63%
1 km/h
ہفتہ
34 °C
اتوار
35 °C
پیر
36 °C
منگل
37 °C
بدھ
34 °C

تازہ ترین

جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026
جہلم ریلوے اسٹیشن پر افسوسناک حادثہ، 41 سالہ مسافر چلتی ٹرین سے گر کر جاں بحق
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم میں بوگس چیک اور غیر قانونی پیٹرول فروخت کرنے والے ملزمان گرفتار

20 اکتوبر, 2025

پنجاب کی جیلوں میں اہلکاروں پر بغیر اجازت جیل سے باہر جانے پر پابندی، سیکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ

25 جون, 2025

جہلم میں موٹرسائیکل اور ٹرک میں تصادم، 23 سالہ نوجوان جاں بحق، 2 افراد زخمی

11 مئی, 2026

عالمی یوم اردو کے موقع پر ٹریس اکیڈمی اسلام آباد میں تقریب کا انعقاد

2 مارچ, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں