سوہاوہ:سوہاوہ بار ایسوی ایشن کے انتخابات کے لیے با ضابطہ تیاریاں شروع ہو گئیں۔
اس سلسلہ میں پروفیشنل گروپ کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ چوہدری شیر مسعود ایڈووکیٹ اور راشد کیانی ایڈووکیٹ پروفیشنل گروپ میں ہو گئے۔ دونوں وکلاء کی شمولیت پر ٹی پارٹی کا بھی انعقاد جس میں چیئرمین پروفیشنل گروپ سید شجاعت کاظمی ایڈووکیٹ اور دیگر وکلاء نے مبارکباد دی۔
اجلاس میں آمدہ انتخابات کے لیے ملک شفاقت علی اعوان ایڈووکیٹ کو نائب صدر اور عاقب شہزاد ایڈووکیٹ کو سیکرٹری بار نامزد کیا گیا۔
اجلاس و ٹی پارٹی میں محمد زبیر چوہدری ایڈووکیٹ سابق صدر سوہاوہ بار ایسوی ایشن، راجہ سہیل شفیق صدر سوہاوہ بار ایسوی ایشن، ناصر محمود کیانی، راجہ محمد عمران، راجہ محمد سہیل، مس خالدہ منیر، چوہدری شبیر اختر سمیت تمام وکلاء نے شرکت کی اور نئے شامل ہونے والے ممبران کو مبارکباد پیش کی۔


