Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم اور دینہ کے اسسٹنٹ کمشنرز کے ہسپتالوں اور ہیلتھ کلینکس کے ہنگامی دورے، طبی سہولیات کا جائزہ لیا
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم اور دینہ کے اسسٹنٹ کمشنرز کے ہسپتالوں اور ہیلتھ کلینکس کے ہنگامی دورے، طبی سہولیات کا جائزہ لیا

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
15 جنوری, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: وزیراعلیٰ پنجاب کے “صحت مند پنجاب” ویژن اور ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں اسسٹنٹ کمشنرز نے مختلف سرکاری ہسپتالوں اور ہیلتھ کلینکس کے ہنگامی دورے کیے۔ ان دوروں کا مقصد عوام کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی، صفائی کے انتظامات اور عملے کی حاضری کا تفصیلی جائزہ لینا تھا۔

اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر جہلم عبدالسمیع شیخ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم کا دورہ کیا۔ انہوں نے ایمرجنسی وارڈ، او پی ڈی اور فارمیسی کا معائنہ کرتے ہوئے زیرِ علاج مریضوں سے فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ادویات کی مفت فراہمی میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مزید بہتر اور مثالی بنایا جائے۔

دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفا عابد نے مریم نواز ہیلتھ کلینک سوہن کا دورہ کیا۔ انہوں نے کلینک میں موجود طبی آلات، ادویات کے اسٹاک، عملے کی حاضری اور ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں قائم یہ ہیلتھ کلینکس عوام کو ان کی دہلیز پر بنیادی طبی سہولیات فراہم کرنے کا اہم ذریعہ ہیں۔ انہوں نے عملے کو سختی سے پابند کیا کہ وہ ڈیوٹی اوقات میں اپنی موجودگی یقینی بنائیں اور مریضوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور پیشہ ورانہ رویہ اختیار کریں۔

ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ سرکاری ہسپتالوں اور ہیلتھ کلینکس کے باقاعدہ دورے جاری رکھیں تاکہ سائلین کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے واضح کیا کہ طبی سہولیات کی فراہمی میں غفلت یا کوتاہی برتنے والے عملے کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، کیونکہ عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومتِ پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
29°C
Jhelum
clear sky
29° _ 29°
24%
3 m/s
بدھ
28 °C
جمعرات
28 °C
جمعہ
30 °C
ہفتہ
30 °C
اتوار
28 °C

تازہ ترین

خصوصی افراد کیلئے وہیل چیئر کے نشان والا شناختی کارڈ بنوانے کا طریقہ
11 نومبر, 2026
مریم نواز نے جہلم کو ایک بھی نیا منصوبہ نہیں دیا، صرف پی ٹی آئی دور کے منصوبوں پر تختیاں لگا کر سیاست نہیں کی جا سکتی۔ فواد چوہدری
11 نومبر, 2026
جہلم میں نواز شریف اسکول آف ایمیننس 15 دسمبر سے فعال ہوگا، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف
11 نومبر, 2026
10 ہزار روپے مالی معاونت وصول کرنے کا طریقہ
11 نومبر, 2026
صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی تعلیمی خدمات قابلِ ستائش، جہلم میں جامع یونیورسٹی اور میڈیکل کالج قائم کیا جائے: سرفراز ملک
11 نومبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

انسانی جان بچانے والی ادویات اور انسولین کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ، مریضوں کی مشکلات بڑھ گئیں

6 اکتوبر, 2024

باسمتی چاول، دال مسور کی قیمتو ں میں کمی، پیاز، ٹماٹر اور آلو مہنگے

21 جون, 2024

جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف ایکشن، دو ملزمان منشیات سمیت گرفتار

13 اکتوبر, 2025

پنڈدادنخان پولیس کی دو بڑی کارروائیاں، بھنگ فروش اور شراب سپلائرز گرفتار

3 اگست, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں