Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم میں موسلادھار بارش، ڈومیلی میں سیلابی صورتحال،منی ڈیم ٹوٹ گیا، پانی گھروں میں داخل
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم میں موسلادھار بارش، ڈومیلی میں سیلابی صورتحال،منی ڈیم ٹوٹ گیا، پانی گھروں میں داخل

عامر کیانی
عامر کیانی
30 اگست, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم میں موسلا دھار بارش سیلابی صورتحال میں تبدیل ہو گئی، سوہاوہ کے علاقے ڈومیلی میں منی ڈیم ٹوٹ گیا، پانی بستوں کی طرف بڑھنے لگا، بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے، بارشی پانی علاقہ مکینوں کے گھروں میں داخل ہو گیا، عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں موسلا دھار بارش سے ڈومیلی کے علاقے بھاٹی میں منی ڈیم ٹوٹ گیا، ڈیم ٹوٹنے کی فوٹیج جہلم اپڈیٹس نے حاصل کرلی۔ فوٹیج میں ڈیم سے پانی نکلتے دیکھا جاسکتا ہے، منی ڈیم مسلسل بارش سے دباو برداشت نہ کرنے کی وجہ سے ٹوٹا ہے۔

منی ڈیم ٹوٹنے سے پانی اردگرد آبادی میں داخل ہونے کا خطرہ ہے، جس کے بعد لوگ ارد گرد کے دیہاتیوں کو محفوظ رہنے کے لیے پیغام پہنچا رہے ہیں۔ منی ڈیم ٹوٹنے سے بڑا گواہ، جھنگ کھوکھراں، رسیلہ خورد سمیت متعدد بستیاں متاثرہ ہوئے ہیں۔

دوسری جانب بارش سے مکان کی چھت اور دیوار گرنے کے واقعات بھی پیش آئے، دونوں واقعات میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

ڈومیلی کے نواحی علاقوں میں برساتی نالے بپھر گئے، ڈومیلی سے جی ٹی روڈ کی طرف جانے والی سڑک کے پل کے اوپر سے پانی گزرنے کے باعث بند راستہ سڑک بند ہو گئی۔ ڈھوک مادو اور تھلہ چوہدریاں میں گھر کی چھتیں اور دیواریں گر گئیں، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ڈیرہ آئمہ میں جانوروں کے فارم میں برساتی پانی داخل ہونے سے پچاس سے زائد جانور پانی میں بہہ گئے۔

بارش سے ندی نالوں میں طغیانی اور نشیبی علاقے زیرآب آچکے ہیں، بعض دیہاتوں کا شہر سے زمینی رابطہ منقطع ہو چکا ہے۔ ریسکیو 1122کے عملے کو متعلقہ علاقوں میں پہنچنے میں دشواری کا سامنا ہے۔ انتظامیہ غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے متعلقہ علاقوں میں ہونے والے نقصانات سے بے خبر ہے۔

نالہ گہان میں پھنسے افراد کو نکالنے ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں، ریسکیو 1122 کی جانب سے ڈھوک بڈھال کے قریب نالہ گہان سے پھنسے افراد کو نکالا جا رہا ہے۔

تحصیل سوہاوہ کے علاقہ ڈومیلی میں مل کھوکھراں، جھنگ کھوکراں اور ملحقہ علاقوں میں پانی شہریوں کے گھروں میں داخل ہو گیا، تین سے چار فٹ پانی گھروں میں داخل ہونے سے شہریوں کی املاک اور سامان کو شدید نقصان پہنچا۔ کچے گھروں کی دیواریں گرنے کا خدشہ ہے۔

متاثرہ علاقوں کے شہری ضلعی و تحصیل انتظامیہ کی امدادی ٹیموں کے منتظر ہیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
26°C
Jhelum
clear sky
26° _ 26°
31%
1 m/s
اتوار
29 °C
پیر
29 °C
منگل
31 °C
بدھ
31 °C
جمعرات
30 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: ڈومیلی موڑ کے قریب مزدا ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم، 51 سالہ شخص جاں بحق
7 نومبر, 2026
ضلع جہلم سے 15 نومبر کو آل پاکستان اہلِ حدیث کانفرنس میں بڑا قافلہ شرکت کرے گا، حافظ عبدالحمید عامر
7 نومبر, 2026
مریم نواز حکومت کا للِہ تا جہلم دو رویہ سڑک منصوبے سے اتنا ہی تعلق ہے جتنا مسلم لیگ نون کا فارم 45 سے ہے، فواد چوہدری
7 نومبر, 2026
سوہاوہ: ڈومیلی پولیس کی کارروائی، بیوی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں شوہر گرفتار
7 نومبر, 2026
پنڈدادنخان کے محمدی چوک میں ہوٹل کے اسٹور روم آتشزدگی، ریسکیو 1122 نے قابو پا لیا
7 نومبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

بلال اظہر کیانی کی چوہدری فرخ الطاف سے ملاقات، مشترکہ انتخابی مہم کا اعلان

17 جنوری, 2024

جہلم: سرکاری دفاتر میں تاخیر، کرپشن اور ٹاؤٹ مافیا کے خلاف شہری سراپا احتجاج

23 جولائی, 2026

جہلم: مضر صحت فاسٹ فوڈ اور ناقص کھانے، شہری بیماریوں میں مبتلا، فوڈ اتھارٹی کی خاموشی پر سوالات

2 اکتوبر, 2025

پنجاب حکومت کا ہوٹلوں اور باربی کیو ریسٹورنٹس کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

16 اکتوبر, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں