Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: ایک شخص نے گوگل میپس پر کچھ ایسا دریافت کرلیا جس نے سائنسدانوں کو دنگ کر دیا
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

ایک شخص نے گوگل میپس پر کچھ ایسا دریافت کرلیا جس نے سائنسدانوں کو دنگ کر دیا

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
1 دسمبر, 2024
شیئر کریں
یہ وہ زخم جیسا پیٹرن ہے / فوٹو بشکریہ میتاج لیپر / گوگل ارتھ
شیئر کریں

جنوبی آسٹریلیا کے ایک خطے کے بارے میں گوگل میپس پر براؤزنگ کرتے ہوئے ایک شخص نے کچھ ایسا عجیب دریافت کیا جس نے سائنسدانوں کو بھی دنگ کر دیا۔

خیال رہے کہ گوگل میپس پر لوگ کافی کچھ عجیب ڈھونڈتے رہتے ہیں جیسے کئی بار دہائیوں پرانی موت کا معمہ گوگل میپس پر ایک گاڑی کی تلاش سے حل ہوا۔

ایسا ہی کچھ ایک شخص کے ساتھ ہوا جو جنوبی آسٹریلیا کے خطے Nullarbor Plain میں غاروں اور چونے کے پتھروں کی چٹانوں کے بارے میں جاننے کے لیے گوگل میپس سے مدد لے رہا تھا۔

اس دوران اس شخص نے ایک زخم جیسا پیٹرن گوگل میپس پر دیکھا جو کہ ٹرانس آسٹریلین ریلوے لائن کے شمال میں 20 کلومیٹر دور تھا۔

جو کچھ گوگل میپس میں دیکھنے میں آیا وہ کافی بڑا تھا جو 11 کلومیٹر لمبا اور 250 میٹر چوڑا تھا۔

اس بارے میں میتاج لیپر نے تحقیق کی جو آسٹریلیا کی کرٹن یونیورسٹی میں ارضیاتی سائنس پڑھاتے ہیں۔

انہوں نے گوگل کی پرانی سیٹلائیٹ تصاویر کو دیکھا اور دریافت کیا کہ یہ عجیب پیٹرن سب سے پہلے 16 سے 18 نومبر 2022 کے دوران نمودار ہوا تھا۔

میتاج لیپر نے بتایا کہ اس زخم جیسے نشان کے ساتھ نیلے سرکولر پیٹرنز بھی موجود ہیں جو شدید بارشوں سے جمع ہونے والے پانی کا عندیہ دیتے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ زیادہ باریک بینی سے تحقیقات کرنے پر ہمیں احساس ہوا کہ زخم جیسا پیٹرن ممکنہ طور پر کسی بہت خطرناک بگولے کی وجہ سے بنا جس کا کسی کو علم ہی نہیں تھا۔

تحقیقی ٹیم نے اس جگہ کا دورہ کیا اور دیگر تاریخی موسمیاتی ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی۔

ان نشانات سے اس پیٹرن کی حقیقت معلوم ہوئی / فوٹو بشکریہ میتاج لیپر / گوگل ارتھ

میتاج لیپر نے بتایا کہ موسمیاتی رجحانات کا جائزہ لینے سے معلوم ہوا کہ نومبر 2022 میں ایسے ماحولیاتی عناصر باہم مل گئے تھے جو اس طرح کے شدید موسم کا باعث بن سکتے تھے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کلاؤڈ تصاویر سے عندیہ ملتا ہے کہ 17 نومبر 2022 کو اس خطے میں بہت زیادہ بادل چھائے ہوئے تھے اور قریبی موسمیاتی اسٹیشنز نے بہت زیادہ بارش کو ریکارڈ کیا جس سے زخم جیسا یہ پیٹرن بن گیا۔

اس خطے میں کوئی انسانی بستی موجود نہیں اور بظاہر اسی وجہ سے نومبر 2022 کو اس بہت بڑے بگولے کا علم نہیں ہوسکا۔

محققین کے خیال میں یہ اس بگولے کی ہواؤں کی رفتار 200 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہوگی اور یہ 7 سے 13 منٹ تک برقرار رہا۔

اس تحقیق کے نتائج جرنل آف سدرن ہیمپشائر ارتھ سسٹمز سائنس میں شائع ہوئے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
29°C
Jhelum
few clouds
29° _ 29°
43%
1 km/h
جمعرات
29 °C
جمعہ
30 °C
ہفتہ
32 °C
اتوار
34 °C
پیر
34 °C

تازہ ترین

جہلم میں سنگھوئی کے قریب دو موٹرسائیکلوں میں تصادم، 2 نوجوان جاں بحق،16 سالہ لڑکا زخمی
14 اکتوبر, 2026
سوہاوہ: ڈومیلی میں ضمانت دینے کی رنجش پر بااثر شخص نے میاں بیوی کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
13 اکتوبر, 2026
جہلم میں مرغی کے گوشت کی من مانے نرخوں پر فروخت، کم وزن اور صفائی کے ناقص انتظامات پر شہری پریشان
13 اکتوبر, 2026
ضلع جہلم میں صفائی ستھرائی کا نظام مزید منظم اور موثر بنانے کے لیے اقدامات پر غور
13 اکتوبر, 2026
سوہاوہ کی حدود میں پاکستان پوسٹ کے 16 برانچ پوسٹ آفس بند، سابقہ 45 ماہ کے اعزازیہ معاوضے تاحال واجب الادا
13 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

’آفت لانے والی مچھلی‘ سال میں تیسری مرتبہ ساحل پر نمودار

23 نومبر, 2024

کینیڈا؛ سبکدوش وزیراعظم پارلیمان سے اپنی کرسی اُٹھاکر کیوں بھاگ کھڑے ہوئے؟ وجہ سامنے آگئی

11 مارچ, 2025

ہزار مرتبہ اٹھک بیٹھک کرنے والا طالب علم ہمیشہ کیلئے معذور ہوگیا

9 اکتوبر, 2024

نو ملکوں سے گزرنے والا دریا، جس پر آج تک کوئی ڈیم نہ بنا سکا، وجہ کیا ہے؟

25 جنوری, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں