سوہاوہ: محکمہ جنگلات کی ٹیمیں لکڑ چوروں کے خلاف محترک، ڈومیلی کے علاقہ سے لکڑی چوری کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ڈویژنل فارسٹ آفیسر محمد کامران کاظمی کی ہدایت پر سب ڈویژنل فارسٹ آفیسر سوہاوہ اور ان کی ٹیم نے جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں ڈومیلی کے علاقہ میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے لکڑی چوری کی کوشش ناکام بنا دی۔
اس آپریشن کے دوران ایک ویگن بھی قبضے میں لی گئی جس میں مختلف اقسام اور سائز کی لکڑی لوڈ تھی۔ کامیاب کارروائی کے دوران لکڑی چور گروہ کے خلاف موقع پر 70ہزار روپے جرمانہ اور لکڑی محکمہ جنگلات نے اپنی طویل میں لے لی۔
سماجی، رفاحی اور فلاحی تنظیموں کے عمائدین نے محکمہ جنگلات کے افسران و ملازمین کو بروقت کارروائی کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔


