Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم میں زائد المعیاد اور غیر معیاری اشیاء خورد و نوش کی فروخت، شہری بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم میں زائد المعیاد اور غیر معیاری اشیاء خورد و نوش کی فروخت، شہری بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
7 فروری, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: ضلع بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز اور کریانہ کی دکانوں پر اشیاء خورد و نوش کی زائد المعیاد اور غیر معیاری فروخت کا سلسلہ جاری ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کی صحت بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ زائد المعیاد اشیاء کے استعمال سے خصوصاً بچے مختلف امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں، جس پر شہریوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ یوٹیلٹی اسٹورز اور کریانہ کی دکانوں پر فروخت ہونے والی اشیاء کی ایکسپائری ڈیٹ چیک کرنے پر خاطر خواہ توجہ نہیں دے رہی۔ اس لاپرواہی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بعض دکاندار زائد المعیاد اشیاء فروخت کر رہے ہیں۔ کئی دکاندار ایکسپائری ڈیٹ کو مارکر سے مٹا دیتے ہیں یا نئے اسٹیکرز لگا کر خریداروں کو دھوکہ دیتے ہیں، خاص طور پر دیہی علاقوں اور شہری محلوں میں اس مسئلے کی شدت زیادہ ہے۔

مارکیٹ میں غیر معیاری اشیاء خورد و نوش بھی بڑے پیمانے پر دستیاب ہیں، جنہیں مقامی طور پر تیار کرکے مشہور ملٹی نیشنل برانڈز سے ملتے جلتے ناموں کے ساتھ فروخت کیا جا رہا ہے۔ ان اشیاء کی قیمتیں برانڈڈ مصنوعات سے زیادہ مختلف نہیں ہوتیں، لیکن معیار انتہائی ناقص ہوتا ہے، جس سے صارفین کی صحت پر سنگین اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

دیہی علاقوں میں یہ صورتحال مزید گھمبیر ہے، جہاں سادہ لوح افراد زائد المعیاد اور غیر معیاری اشیاء خریدنے پر مجبور ہیں۔ بچوں کو فروخت کی جانے والی غیر معیاری اشیاء، جیسے چورن، ٹافیاں، پاپڑ، بسکٹ اور چاکلیٹ، صحت کے لیے خطرناک ثابت ہو رہی ہیں۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سید محمد میثم عباس سے اپیل کی ہے کہ زائد المعیاد اور غیر معیاری مضر صحت اشیاء کی فروخت روکنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ شہریوں کا مطالبہ ہے کہ ایسی اشیاء فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کیے جائیں اور موثر کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ شہریوں کو ان خطرات سے بچایا جا سکے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
30°C
Jhelum
light rain
30° _ 30°
68%
2 km/h
جمعرات
36 °C
جمعہ
32 °C
ہفتہ
34 °C
اتوار
37 °C
پیر
28 °C

تازہ ترین

مون سون بارشوں کے بعد جہلم میں شدید گرمی اور حبس، شہری بے حال، بجلی کی بندش نے مشکلات بڑھا دیں
28 جولائی, 2026
پنجاب میں مجوزہ "کوڑا ٹیکس” کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز نے عملی اقدامات تیز کر دیے
28 جولائی, 2026
جہلم: 15 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار
28 جولائی, 2026
جہلم میں سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے، حالیہ بارشوں کے بعد ٹماٹر 400 اور مٹر 350 روپے فی کلو، شہری پریشان
28 جولائی, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا مریم نواز ہیلتھ کلینکس کا دورہ، دیہی علاقوں میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی پر زور
28 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم: شدید گرمی میں غیر معیاری مشروبات، قلفیوں اور آئسکریم کی فروخت میں خطرناک اضافہ

10 جون, 2025

جہلم پولیس کامنشیات فروشوں کے خلاف ایکشن، 2 شراب سپلائرز گرفتار

9 جنوری, 2024

حلقہ پی پی 26؛ دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد ہونے کے بعد ناصر محمود نے شکست تسلیم کر لی

11 فروری, 2024

کرسمس کے موقع پر جہلم پولیس مسیحی برادری کے تحفظ کیلئے فول پروف سکیورٹی فراہم کرے گی، ڈی پی او جہلم

19 دسمبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں