جہلم پولیس نے جوئے کی بازی الٹ دی، 8 قمارباز رنگے ہاتھوں گرفتار

جہلم: کالا گجراں پولیس کی اہم کارروائی، قمار بازی میں ملوث 8ملزمان کو گرفتار کر کے داؤ پر لگی رقم، موبائل فونز اور موٹر سائیکلز برآمد کر لئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق کالا گجراں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان عدنان سمیع،صغیر حسین،بلال سلیم،عدنان ساقی،ارشد محمود،مختار احمد،امجد محمود اور فیاض کو گرفتار کرلیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمان نے شارع عام پر جواء کھیل کر ارتکاب جرم کیا جس پر کالا گجراں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 96ہزار 100روپے، 3عددموبائل فونز،3عدد موٹر سائیکلز اور 52عدد تاش کے پتےبرآمد کر لئے گئے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ قمار بازی معاشرتی برائیوں کی جڑ ہے جس کا قلعہ قمع کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button