Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: کینیڈا کا ملک میں غیر ملکی ورکرز کی تعداد کم کرنے کے منصوبے کا اعلان
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

کینیڈا کا ملک میں غیر ملکی ورکرز کی تعداد کم کرنے کے منصوبے کا اعلان

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
1 ستمبر, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کینیڈا میں کم اجرت پر کام کرنے والے غیر ملکی ویزا ورکرز اور مستقل رہائشیوں کی تعداد میں کمی کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

کینیڈین وزیر اعظم نے یہ اعلان حکومت کے خزاں کے ایجنڈے کو طے کرنے کے حوالے سے کابینہ کے اجلاس کے دوسرے روز کیا۔

کینیڈین وزیر اعظم کی جانب سے اس منصوبے کا اعلان ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے کہ جب کینیڈا کو تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کے چیلنجز کا سامنا ہے، جس کے بارے میں ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ ملک میں بڑی تعداد میں غیر ملکی ورکرز کی اور ملک کی بڑھتی ہوئی مقامی آبادی میں اضافے کی وجہ سے رہائش اور صحت جیسی عوامی خدمات بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔

کینیڈین حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال کینیڈا کی آبادی میں 97 فیصد اضافہ امیگریشن کی وجہ سے ہوا جس کی وجہ سے ٹروڈو اور ان کی حکومت کو ملک میں روزگار اور رہائش کی مناسب توسیع کے بغیر ملک میں غیر ملکی ورکرز میں اضافہ پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

کینیڈا میں گزشتہ 2 ماہ کے دوران بے روزگاری کی شرح بڑھ کر 6.4 فیصد ہو گئی ہے جس کی وجہ سے ملک بھر میں تقریباً 1.4 ملین افراد بے روزگار ہو گئے ہیں۔

بے روزگاری کی اس بڑھتی ہوئی شرح پر ٹروڈو نے کہا کہ وہ ویزا لے کر کینیڈا آنے والے ’عارضی غیر ملکی ورکر پروگرام‘ کو ازسرنو تشکیل دینے کا ارادہ رکھتے ہیں، جس کے تحت کینیڈا کے صنعت کاروں اور آجروں کو اہل کینیڈین دستیاب نہ ہوں تو انہیں غیر ملکی شہریوں کو عارضی ملازمتوں کے لیے بھرتی کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

ٹروڈو نے کینیڈا کے مقامی باشندے جو ملازمت کے متلاشی ہیں، ان کے ساتھ انصاف اور عارضی غیر ملکی ورکرز کے استحصال کے بارے میں اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے۔ اس پروگرام کو مزدور دوست تنظیموں اور حال ہی میں اقوام متحدہ کی طرف سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا، اقوام متحدہ نے ایک رپورٹ میں اسے ’غلامی کی جدید شکلوں کی افزائش گاہ‘ قرار دیا تھا۔

حالیہ برسوں میں کینیڈا میں اس پروگرام کے تحت کوویڈ 19 کی وبا کے بعد مزدوروں کی کمی کو دور کرنے کے لیے پابندیوں میں نرمی کی وجہ سے غیر ملکی ورکرز کی کینیڈا آمد میں بے پناہ اضافہ دیکھنے میں آیا، خاص طور پر زراعت اور تعمیرات جیسی صنعتوں میں زیادہ غیر ملکی ورکرز کی بھرتیاں عمل میں لائی گئیں۔

کینیڈا کے شماریات ڈویژن کے مطابق 2023میں تقریباً 183,820 عارضی غیر ملکی ورکرز کو ویزے جاری کیے گئے، جو 2019 کے مقابلے میں 88 فیصد زیادہ ہیں۔

ایمپلائمنٹ اینڈ سوشل ڈیولپمنٹ کینیڈا (ای ایس ڈی سی) نے ہنر مند کینیڈین ورکرز کی خدمات کو بائی پاس کرنے کے لیے پروگرام کا استعمال کرنے پر آجروں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

کینیڈین وزیر اعظم کے اس پروگرام میں تبدیلیوں کے منصوبے میں خوراک، زراعت، تعمیرات اور صحت کے شعبے میں ملازمتوں کے علاوہ 6 فیصد یا اس سے زیادہ بے روزگاری کی شرح والے علاقوں میں ورک پرمٹ پر عمل کرنے سے انکار شامل ہوگا۔

مجموعی طور پر اس منصوبہ کے تحت کم اجرت والے عارضی غیر ملکی ورکرز کے تناسب کو کم کرنا ہو گا، اب کینیڈین آجر اپنی افرادی قوت کے تناسب کے تحت 20 فیصد سے 10 فیصد تک ملازمت دے سکتے ہیں۔ ان تبدیلیوں کا اطلاق 26 ستمبر سے ہوگا۔ رواں سال کے اوائل میں کینیڈا کی حکومت نے ملک کی تاریخ میں پہلی بار غیر ملکی ورکرز، غیر ملکی طالب علموں اور پناہ گزینوں سمیت عارضی رہائشیوں کی تعداد کو محدود کرنے کے اپنے ارادے کا اشارہ دیا تھا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
39°C
Jhelum
broken clouds
39° _ 39°
39%
3 km/h
بدھ
39 °C
جمعرات
36 °C
جمعہ
36 °C
ہفتہ
32 °C
اتوار
35 °C

تازہ ترین

مون سون بارشوں کے بعد جہلم میں شدید گرمی اور حبس، شہری بے حال، بجلی کی بندش نے مشکلات بڑھا دیں
28 جولائی, 2026
پنجاب میں مجوزہ "کوڑا ٹیکس” کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز نے عملی اقدامات تیز کر دیے
28 جولائی, 2026
جہلم: 15 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار
28 جولائی, 2026
جہلم میں سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے، حالیہ بارشوں کے بعد ٹماٹر 400 اور مٹر 350 روپے فی کلو، شہری پریشان
28 جولائی, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا مریم نواز ہیلتھ کلینکس کا دورہ، دیہی علاقوں میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی پر زور
28 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

گھر بیٹھے امریکی کمپنیوں سے سالانہ ایک لاکھ ڈالر تنخواہ چاہیے، تو پھر دیر کس بات کی؟

28 مارچ, 2024

200 سے زائد سیاسی پناہ کے متلاشی انگلش چینل عبور کرنے میں کامیاب

12 اکتوبر, 2023

سویڈن میں ایک لاکھ سے زائد غیر ملکیوں کے لیے ملازمتوں کے مواقع

3 فروری, 2024

آذربائیجان جانے کے خواہش مند پاکستانیوں کیلیے خوشخبری!

10 جنوری, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں