Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: دیسی مہینوں کو یاد رکھنے کا قابل فہم طریقہ ، موسم کو سمجھنا بھی آسان
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

دیسی مہینوں کو یاد رکھنے کا قابل فہم طریقہ ، موسم کو سمجھنا بھی آسان

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
31 جولائی, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے 4موسم عطا کیے ہیں اور حیران کن طور پر ان موسموں کی شدت ہر مہینے مختلف ہوتی ہے جس کو سمجھنے کیلئے ہمارے بزرگ دیسی کیلنڈر کا استعمال کرتے تھے لیکن جدت پسندی کے اس دور میں بہت کم لوگ ہی اب اس علم سے واقف ہیں ۔

دیسی کیلنڈر کا اصل نام ’بکرمی کیلنڈر ‘ہےلیکن اسے پنجابی کیلنڈراور جنتری کے ناموں سے بھی جانا جاتا ہے،بکرمی کیلنڈر کا آغاز 100 قبل مسیح میں ہندوستان کے بادشاہ "راجہ بکرم اجیت” کے دور میں ہوا اور اسی بادشاہ کے نام کی مناسبت سے اس کا نام بکرمی کیلنڈر پڑا،اس کا مہینہ شمس کی بجائے قمر کے حساب سے ترتیب پاتے ہیں ۔

دیسی کیلنڈر کو سمجھنے کیلئے بنیادی کلیہ یہ ہے کہ اس کا مہینہ چاند کے مہینے کے وسط سے شروع ہوتا ہے ، یعنی جب چاند کی عمر 15 دن ہو گی تو دیسی مہینے کی یکم ہو گی ، دیسی مہینے کو سمجھنے کا یہ کلیہ بھارت کے مشہور مسلمان بادشاہ ظہیر الدین بابر نے اپنی خود نوشہ کتاب ’تزک بابری ‘میں بھی لکھا ہے ۔

پہلا مہینہ

دیسی سال 365 دن کا ہوتا ہے جس کا پہلا مہینہ ’ویساکھ ‘ کہلاتا ہے جو کہ وسط اپریل سے شروع ہوتا ہے اس مہینے کی خاصیت یہ ہے کہ یہ 31 دن کا ہوتا ہے ۔

دوسرا مہینہ

بکرمی کیلنڈر کا دوسرا مہینہ ’جیٹھ‘ کہلاتا ہے جو کہ وسط مئی سے شروع ہوتا ہے اور وسط جون میں ختم ہوتا ہے ، اس مہینے کے دنوں کی تعداد 32 ہوتی ہے ۔

تیسرا مہینہ

پنجابی کیلنڈر کا تیسرا مہینہ ’ہاڑھ ‘کہلاتا ہے جو کہ وسط جون میں شروع ہوتا ہے اور اس کے بھی 32 دن ہوتے ہیں ۔

چوتھا مہینہ

بکرمی کیلنڈر کے چوتھا مہینے کا نام ’ساون‘ ہے جو کہ کچھ روز بعد شروع ہونے والا ہے یعنی وسط جولائی سے شروع ہو گا اس مہینے کے 30 دن ہوتے ہیں ۔

پانچواں مہینہ

دیسی کیلنڈرکے پانچویں مہینےکو ’بھادوں ‘کہتے ہیں جو کہ وسط اگست میں شروع ہوتا ہے اس مہینے کے بھی 30 دن ہوتے ہیں ۔

چھٹا مہینہ

پنجابی کیلنڈر کے چھٹے مہینے کا نام ’اسو‘ ہے جوکہ وسط ستمبر سے وسط اکتوبر تک رہتا ہے ۔

ساتواں مہینہ

بکرمی کیلنڈر کا ساتواں مہینہ ’کاتک‘ ہے جو کہ وسط اکتوبر سے وسط نومبر تک رہتا ہے اس مہینے کے بھی 30 دن ہوتے ہیں ۔

آٹھواں مہینہ

دیسی کیلنڈر کا آٹھواں مہینہ ’مگھڑ‘ ہے جو کہ وسط نومبر سے وسط دسمبر تک چلتا ہے اس مہینے کے بھی 30 ہوتے ہیں ۔

نوواں مہینہ

دیسی کیلنڈر کے نوویں مہینے کو ’پوہ‘ کہتے ہیں ، جو کہ وسط دسمبر سے وسط جنوری تک رہتا ہے ۔

دسواں مہینہ

پنجابی کیلنڈر کے دسویں مہینے کا نام ’ماگھ‘ ہے جو کہ وسط جنوری سے وسط فروری تک چلتا ہے اس مہینے کے بھی 30 دن ہوتے ہیں ۔

گیارہواں مہینہ

دیسی کیلنڈر کے گیارہویں مہینے کا نام ’پھاگن‘ ہے جو کہ وسط فروری سے شروع ہو کر وسط مارچ تک رہتا ہے ۔

بارہواں مہینہ

دیسی کیلنڈر کے بارہویں اور آخری مہینے کو ’چیت ‘کہتے ہیں جو کہ وسط مارچ سے شروع کر وسط اپریل تک جاتا ہے ۔

دیسی کیلنڈر کی ایک خاصیت یہ بھی ہے کہ اس کے 9 مہینے تیس ،تیس دن کے ایک مہینے 31 دن کا جبکہ 2 مہینے 32، 32 دن کے ہوتے ہیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
20°C
Jhelum
clear sky
20° _ 20°
39%
1 m/s
اتوار
20 °C
پیر
29 °C
منگل
30 °C
بدھ
31 °C
جمعرات
29 °C

تازہ ترین

نادرا نے مسافروں کے لئے اہم پیغام جاری کردیا
8 نومبر, 2026
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا جہلم آمد پر شاندار استقبال کیا جائے گا، حافظ اعجاز محمود جنجوعہ
8 نومبر, 2026
عاصمہ اعجاز ڈپٹی کمشنر جہلم تعینات، نوٹیفیکیشن بھی جاری
8 نومبر, 2026
اللہ کریم نے اس کرہ ارض پر تمام مخلوقات کو انسان کی خدمت پر مامور کر رکھا ہے، امیر عبدالقدیر اعوان
8 نومبر, 2026
پنڈدادنخان: پولیس عوام کی خدمت کیلئے ہے، شہریوں کے مسائل کا بروقت اور شفاف حل اولین ترجیح ہے۔ آر پی او بابر سرفراز الپا
8 نومبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

آرپی اوراولپنڈی کی کھلی کچہری ،جہلم اور سوہاوہ کی خواتین نے شکایات کے انبار لگا دیے

3 اپریل, 2024

جہلم کے صحافی ابرار سندھو کے بھائی اور چچا خاندانی تنازع پر فائرنگ میں جاں بحق، دو بچے زخمی

30 مئی, 2026

حج پیکج اقساط میں، خواتین عازمین کیلئے بھی اہم خبر

7 نومبر, 2024

جہلم میں جدید کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی نوجوانوں کیلئے صحت مند سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی، ڈاکٹر اظہر محمود کیانی

16 اگست, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں