کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو ہرقسم کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، صباء سحر

جہلم: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صبا سحر نے کہا ہے کہ کرسمس کے موقع پر بین المذاہب ہم آہنگی اور رواداری کو فروغ دینا ضروری ہے، پاکستان میں بسنے والے تمام افراد کو اپنی مذہبی رسومات و تہواروں کو منانے کی کھلی آزادی ہے۔

انہوں نے یہ بات ڈسٹرکٹ کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کے افراد کو ہرقسم کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، پوری ضلعی انتظامیہ اور سیکورٹی فورسز پوری طرح چاق و چوبند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں تمام انتظامات مکمل ہیں جس کی نگرانی ڈی سی جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق اور دیگر اعلی افسران خود کر رہے ہیں۔

اجلاس میں ممتاز علماء کرام، پادری حضرات، سکیورٹی افسران اور انتظامی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی اور کرسمس کے حوالے سے تیاریوں بارے بریفنگ دی۔ آخر میں ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button