پنڈدادنخان: لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے حکم پر عملدرآمد، کھیوڑہ میں بیلف کی کامیاب کارروائی،32 سال بعد مکان کا قبضہ واپس کروا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کے شہر کھیوڑہ کا مشہور زمانہ مقدمہ عطا محمد بنام فیض الحسن آج اپنے اختتام کو پہنچ گیا، لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے حکم پر عملدرآمد کرا دیا گیا۔ سول جج کامران خالد کے حکم پر پی ایس ملک عرفان اور ملک قمر عباس بیلف نے مکان کا قبضہ واپس کرا دیا۔
عطاء محمد بنام فیض الحسن کا مقدمہ 1992 سے زیر التوا تھا، عدالت کی طرف سے پی ایس ملک عرفان قمر عباس بیلف نے کارروائی میں حصہ لیا۔
ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان راجہ آصف، انچارج چوکی کھیوڑہ ملک نذر عباس، اے ایس آئی ملک غلام عباس اور ہیڈ کانسٹیبل ملک اسد عباس نے عدالتی احکامات پر عملدرآمد کیلئے بھرپور کردار ادا کیا ۔
سماجی حلقوں کی طرف سے عدالتی فیصلے پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔