دینہ کے نواحی علاقہ میں ذہنی مریض بھائی نے اندھا دھند فائرنگ کر کے 40سالہ سگے بھائی کو قتل کر دیا، لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی علاقہ چک مہیوں ڈھوک بجاڑ میں مدثر نامی ذہنی مریض نے اپنے سگے بھائی پر فائرنگ کر دی جس سے 40سالہ دوکاندار بھائی چوہدری سرفراز موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

بتایا جاتا ہے کہ فائرنگ کرنے والا بھائی چوہدری مدثر جس کا ذہنی توازن درست نہ ہے۔
قتل کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی جہلم ، ایس ایچ او تھانہ دینہ بھاری نفری سمیت موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش شروع کر دی ۔