Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم میں اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل کا قیام، جعلی ایجنٹ مافیا کے خلاف کارروائیوں کا آغاز
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم میں اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل کا قیام، جعلی ایجنٹ مافیا کے خلاف کارروائیوں کا آغاز

عامر کیانی
عامر کیانی
8 فروری, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: ڈی پی او آفس جہلم میں اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل قائم کر دیا گیا، جس کا مقصد عوام میں شعور اجاگر کرنا اور جعلی ایجنٹ مافیا کی روک تھام کو یقینی بنانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں پہلی مرتبہ جعلی ایجنٹ مافیا کے خلاف خصوصی سیل قائم کیا گیا ہے، جہاں سائلین کی درخواستوں پر فوری کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ انسانی اسمگلنگ کا شکار ہونے والے شہریوں کی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر سن کر ان کے مسائل حل کیے جا رہے ہیں۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کے مطابق غیر قانونی طریقوں سے بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر سادہ لوح شہریوں سے رقم بٹورنے والے انسانی اسمگلروں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔

ایک سائل مرزا اخلاق احمد نے بتایا کہ انہوں نے ایک ایجنٹ کو یونان بھیجنے کے لیے 10 سے 12 لاکھ روپے دیے، لیکن ڈیڑھ سال گزرنے کے باوجود انہیں کوئی جواب نہیں ملا اور وہ دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ تاہم اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل کے قیام کے بعد انہوں نے اپنی درخواست جمع کروا دی ہے اور انصاف کی امید کر رہے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ جہلم ان شہروں میں شامل ہے جہاں کے لوگ غیر قانونی طریقوں سے، خصوصاً "ڈنکی” لگا کر، بیرون ملک جانے کی کوشش کرتے ہیں۔ لیبیا اور مراکش کے سمندری حادثات کے بعد اس علاقے میں اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل کا قیام ناگزیر ہو چکا تھا۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز جہلم اپڈیٹس سے گفتگو کرتے ہوئے

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع جہلم کے بہت سے لوگ بیرون ملک مقیم ہیں، اور یہاں کے شہریوں میں بیرون ملک جانے کا رجحان عام ہے۔ کچھ لوگ قانونی طور پر سپانسرشپ کے ذریعے جاتے ہیں، لیکن بہت سے افراد، جن کے بیرون ملک کوئی تعلقات نہیں، غیر قانونی راستے اختیار کر لیتے ہیں اور جعلی ایجنٹوں کے جال میں پھنس جاتے ہیں، جس کے نتیجے میں سنگین حادثات رونما ہوتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس صورتحال کے پیش نظر اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل قائم کیا گیا ہے، اور ایک ہفتے کے اندر چار سے پانچ مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔

شہریوں نے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ نہ صرف عوام میں شعور بیدار کرے گا بلکہ جعلی ایجنٹ مافیا کی سرکوبی میں بھی اہم کردار ادا کرے گا، جس سے معصوم شہریوں کو دھوکہ دہی اور انسانی اسمگلنگ جیسے سنگین جرائم سے بچایا جا سکے گا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
25°C
Jhelum
clear sky
25° _ 25°
58%
1 km/h
اتوار
35 °C
پیر
36 °C
منگل
39 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
39 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: کوہاٹ مسجد میں دہشت گرد حملہ افسوسناک ہے، شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی ہے، راجہ محمد اویس خالد
19 ستمبر, 2026
جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم: ضلعی انتظامیہ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام

21 جون, 2024

پنڈدادنخان میں لڑائی جھگڑا اور فائرنگ کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

17 نومبر, 2024

جہلم: بھتہ نہ دینے پر سلاٹر ہاؤس میں داخلے پر پابندی، قصاب کی انصاف کی اپیل

24 دسمبر, 2024

جہلم میں آوارہ کتوں کی بھرمار، شہری خوف و ہراس کا شکار

27 فروری, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں