پنڈدادنخان: ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے رورل ہیلتھ سینٹر جلالپور شریف کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مریضوں سے ملاقات کی اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے رورل ہیلتھ سنٹر جلالپور شریف کا دورہ کرتے ہوئے سی او ہیلتھ ڈاکٹر مظہر حیات اور عملہ ہیلتھ سینٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رورل ہیلتھ سنٹر میں بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی اور مریضوں کو بہترین علاج اور بروقت ادویات فراہم کی جائیں گی۔
انہوں نے ہسپتال میں داخل مریضوں سے ملاقات کی ان سے طبی سہولیات، عملہ کے رویہ،ادویات کی دستیابی بارے معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے ہسپتال میں ادویات کے ریکارڈ کا بھی معائنہ کیا۔