Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: متحدہ عرب امارات میں موسلادھار بارشیں، آن لائن کلاسز کا اعلان
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

متحدہ عرب امارات میں موسلادھار بارشیں، آن لائن کلاسز کا اعلان

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
16 نومبر, 2023
شیئر کریں
شیئر کریں

راس الخیمہ: متحدہ عرب امارات میں شدید بارشوں کے باعث طالب علموں کے لیے آن لائن کلاسز کا اعلان کردیا گیا۔

خلیج ٹائمز کے مطابق راس الخیمہ میں حکام نے غیر مستحکم موسمی حالات کی وجہ سے سرکاری اسکولوں کو جمعہ 17 نومبر کو آن لائن کلاسز کی ہدایت کی ہے۔

امارات کی ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیم نے کہا کہ ’موسم کی خراب صورتحال کے باعث طلباء اس دن اپنے گھروں میں رہتے ہوئے تعلیم حاصل کریں گے‘، تاہم فوری طور پر یہ واضح نہیں کہ آیا پرائیویٹ اسکول بھی اس کی پیروی کریں گے۔

بتایا گیا ہے کہ موسمیات کے قومی مرکز (این سی ایم) نے جمعرات کی سہ پہر راس الخیمہ میں شدید بارش کی اطلاع دی ہے، جس کے پیش نظر راس الخیمہ کی کرائسس مینجمنٹ ٹیم نے بھی حکام کے لیے ہائی الرٹ جاری کیا، جس کا مقصد یہ یقینی بنانا تھا کہ عوام کی روز مرہ کی اہم خدمات میں خلل نہ پڑے۔

اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات کی وزارت داخلہ نے بھی ایک ایڈوائزری جاری کی، جس میں رہائشیوں سے کہا گیا کہ وہ سڑکوں پر گاڑیوں کی رفتار کم رکھیں، ساحلی اور سیلاب زدہ علاقوں میں جانے سے گریز کریں۔

معلوم ہوا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے نئے قوانین نافذ کیے ہیں جو بارشوں اور خراب موسم کے دوران سیلاب زدہ وادیوں یا ڈیموں کے قریب جمع ہونے یا ان میں داخل ہونے سے منع کرتے ہیں، اب ایسا کرنے پر 2 ہزار درہم تک کے جرمانے، 23 بلیک پوائنٹس اور 2 ماہ کے لیے گاڑی کی ضبطگی ہوگی۔

بتایا جارہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں بارشوں کا موجودہ سپیل بمشکل ایک ہفتہ بعد ہی دوبارہ آیا ہے جب ملک میں مسلسل 28 دن تک مختلف شدت کی بارشیں ہوئی تھیں، 27 اکتوبر کو غیر مستحکم موسمی حالات پر کئی نجی اسکول اور تمام سرکاری اسکول آن لائن کلاسز پر منتقل ہوگئے تھے جب کہ گزشتہ روز بھی شدید بارش نے کچھ اسکولوں کو کلاسز جلد ختم کرنے پر مجبور کیا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
27°C
Jhelum
clear sky
27° _ 27°
51%
3 km/h
بدھ
27 °C
جمعرات
31 °C
جمعہ
32 °C
ہفتہ
33 °C
اتوار
34 °C

تازہ ترین

جہلم میں سنگھوئی کے قریب دو موٹرسائیکلوں میں تصادم، 2 نوجوان جاں بحق،16 سالہ لڑکا زخمی
14 اکتوبر, 2026
سوہاوہ: ڈومیلی میں ضمانت دینے کی رنجش پر بااثر شخص نے میاں بیوی کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
13 اکتوبر, 2026
جہلم میں مرغی کے گوشت کی من مانے نرخوں پر فروخت، کم وزن اور صفائی کے ناقص انتظامات پر شہری پریشان
13 اکتوبر, 2026
ضلع جہلم میں صفائی ستھرائی کا نظام مزید منظم اور موثر بنانے کے لیے اقدامات پر غور
13 اکتوبر, 2026
سوہاوہ کی حدود میں پاکستان پوسٹ کے 16 برانچ پوسٹ آفس بند، سابقہ 45 ماہ کے اعزازیہ معاوضے تاحال واجب الادا
13 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

پانچ اعزازات کے ساتھ یورپ کا بہترین ائر پورٹ کون سا

19 دسمبر, 2023

دنیا بھر کی جامعات میں طلبا کا اسرائیل مخالف احتجاج؛ رفح کیمپس قائم

12 مئی, 2024

پاسپورٹ رینکنگ؛ اسلامی ملک سے دنیا کے طاقتورترین پاسپورٹ کا اعزاز چھین گیا

7 مارچ, 2024

امریکا نے حملے سے قبل مطلع کیے جانے کا ایرانی دعویٰ مسترد کردیا

15 اپریل, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں