Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم میں قائم بیکریوں اور انکے کارخانوں میں صفائی ستھرائی کا معیار انتہائی ناقص
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم میں قائم بیکریوں اور انکے کارخانوں میں صفائی ستھرائی کا معیار انتہائی ناقص

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
19 جولائی, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں قائم بیکریوں اور انکے کارخانوں میں صفائی ستھرائی کا معیار انتہائی ناقص جبکہ مٹھائی اور بیکری مصنوعات کی تیاری میں معیاری گھی، چینی کی جگہ کیمیکل وغیرہ استعمال کرنے سے شہریوں میں بیماریوں پھیلنے کا سبب بن رہی ہیں۔ مٹھائی یا بیکری کی مصنوعات پر مدت استعمال کی تاریخ بھی درج نہیں کی جاتی ، استفسار پر شہریوں کو بیکری مالکان کی طرف سے کھری کھری سنادی جاتی ہیں ، پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شہرسمیت ضلع بھر میں قائم بیکریوں ، سویٹس شاپس اور انکے کارخانے ایسے ہیں کہ جن میں صفائی ستھرائی کا کوئی معقول انتظام نہیں ہر سو بدبو اور کچرا ان کارخانوں کی پہچان بنا ہوا ہے جبکہ غیر معیاری اشیاء سے بیکری مصنوعات کی تیاری دیدہ دلیری کے ساتھ کی جارہی ہے ، جن میں خصوصاً غیر معیاری گھی مضر صحت دودھ ، چینی کی جگہ دیگر کیمیکلز اور ناقص کریم وغیرہ استعمال کی جاتی ہیں ، جن کے استعمال سے شہری متعدد بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

ضلع بھر میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی عدم دلچسپی و چشم پوشی کے باعث مضر صحت اشیاء کی فروخت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔جن کے استعمال سے مریضوں کی تعداد دوسرے شہروں کی نسبت ضلع بھر میں زیادہ ہے۔

دوسری جانب مضافاتی علاقوں کے دکانداروں نے مصنوعات پر زائد المیعادمدت کی بھی کوئی تاریخ درج نہیں کی ہوتی جو کہ قانوناً جرم ہے مگر یہ سر عام اور دیدہ دلیری کے ساتھ ہو رہاہے۔ شہریوں کے احتجاج پر کبھی کبھار پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران ان بیکریوں ، مٹھائی کی دکانوں پر خانہ پوری کرنے کے لئے فرضی چھاپے مارکر افسران بالا کوسب اچھا ہے کہ رپورٹس بھجوا دیتے ہیں۔

شہریوں نے بیماریاں پھیلانے کی اجازت دینے والے ذمہ داران سمیت ناقص و غیر معیاری اشیاء خوردونوش فروخت کرنے والے بیکری مالکان کے خلاف کارروائیاں کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
35°C
Jhelum
clear sky
35° _ 35°
49%
1 km/h
اتوار
34 °C
پیر
39 °C
منگل
40 °C
بدھ
38 °C
جمعرات
34 °C

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تاجروں کی تشویش، مہنگائی سے عوام کی مشکلات بڑھنے کا خدشہ
26 جولائی, 2026
پنڈدادنخان میں ٹیوب ویل کے ٹینک میں نہاتے ہوئے 13 سالہ لڑکا ڈوب کر جاں بحق
26 جولائی, 2026
جہلم: مبینہ طور پر راہگیروں کو کاٹنے والے کتے کے مالک کے خلاف مقدمہ درج، ملزم گرفتار
26 جولائی, 2026
دریائے جہلم کے قریب مویشی چرانے والا نوجوان دریا میں ڈوب گیا
26 جولائی, 2026
آزاد کشمیر انتخابات؛ پیپلز پارٹی الزامات سے اپنی ناکامی نہیں چھپا سکتی، بلال اظہر کیانی
26 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم میں میجر اکرم شہید روڈ پر دوبارہ بھاری گاڑیاں داخل ہونے لگیں

19 دسمبر, 2023

جہلم میں ماڈرن گدا گروں کی بھر مار، حالات آؤٹ آف کنٹرول ہو گئے

20 نومبر, 2024

جہلم: عوام کو باعزت و محفوظ سفر دینا حکومت پنجاب کی ترجیح ہے، بلال اکبر خان

5 اپریل, 2025

جہلم میں فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی،معروف برانڈ کا 996 کلو ناقص گھی تلف

5 اپریل, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں