Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم: جادہ کے محلہ چوہدریاں میں سیوریج کا نظام ناکام، پانی کی نکاسی نہ ہونے پر علاقہ مکینوں کا شدید احتجاج
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم: جادہ کے محلہ چوہدریاں میں سیوریج کا نظام ناکام، پانی کی نکاسی نہ ہونے پر علاقہ مکینوں کا شدید احتجاج

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
8 اپریل, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: محلہ جامع مسجد صدیق اکبر چوہدریاں جادہ میں گندے پانی کی نکاسی نہ ہونے کے باعث علاقہ مکین شدید مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں، جہاں گلیوں میں جمع سیوریج کا پانی جوہڑ کی شکل اختیار کر چکا ہے۔

اہلِ علاقہ کے مطابق گزشتہ عرصہ دراز سے تقریباً 200 گھروں کا استعمال شدہ پانی اور بارش کا پانی ایک ہی مقام پر جمع ہو رہا ہے، تاہم نکاسی کے لیے کوئی مؤثر انتظام نہیں کیا گیا۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ پہلے یہ پانی نزدیکی ہسپتال کی کالونی سے گزر کر مشرقی سمت میں بہہ جاتا تھا، لیکن نالہ بند ہونے کے بعد صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے۔

مکینوں نے شکایت کی کہ گلیوں میں کھڑا گندا پانی نہ صرف آمدورفت میں شدید رکاوٹ بن رہا ہے بلکہ تعفن اور بدبو کے باعث سانس لینا بھی دشوار ہو گیا ہے۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اس صورتحال کے باعث مختلف وبائی اور جلدی امراض پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

اہلِ علاقہ کے نمایاں افراد قاضی ضیاء الحق، مظہر حسین اصف، قاری محمد احمد خالد اور محمد قاسم ضیا نے مشترکہ طور پر ڈپٹی کمشنر جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ نکاسی آب کے اس سنگین مسئلے کا فوری نوٹس لے کر سیوریج نظام کی بہتری کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔

مکینوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر مسئلہ فوری حل نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
27°C
Jhelum
clear sky
27° _ 27°
59%
اتوار
35 °C
پیر
37 °C
منگل
39 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
30 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: کوہاٹ مسجد میں دہشت گرد حملہ افسوسناک ہے، شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی ہے، راجہ محمد اویس خالد
19 ستمبر, 2026
جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم میں پاپولر لائنز کلب کے زیر اہتمام بارہویں ایک روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد

29 فروری, 2024

جہلم کے مضافاتی علاقوں میں مٹی سے بنے گھڑوں کا استعمال آج بھی تواتر کے ساتھ جاری

4 جون, 2024

سوہاوہ: حلقے کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، بلال اظہر کیانی

27 جون, 2026

کھیلوں کو فروغ دینے کیلئے سپورٹس کمپلیکس کی تزین وآرائش و جدید سہولیات کی فراہمی ضروری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم

10 مئی, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں