جہلم: گھر سے مزدوری کے لئے جانے والا 15سالہ لڑکا لاپتہ ہوگیا۔
سعید احمد ولد علم دین جو کہ اپنے بھائی کے ساتھ تھانہ سول لائن کے ایریا میں کرائے پر رہائش پذیر ہے اور محنت مزدوری کی غرض سے سندھ سے پنجاب آئے ہیں، 24 اکتوبر کو صبح مزدوری کے لئے نکلا۔
لاپتہ سعید احمد کے بھائی نے بتایا کہ محمدی چوک مزدوروں کی پلی سے ایک شخص کام کی غرض سے سعید احمد کو اپنے ساتھ لے گیا، تین روز گزرنے کے بعد بھی سعید احمد گھر واپس نہیں پہنچ سکا۔ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ کون شخص میرے بھائی کو کام کے لئے لے کر گیا جس کے بعد میرا بھائی لاپتہ ہوا ہے۔
لاپتہ ہو نے والے لڑکے کے بھائی نے تھانہ سول لائن میں درخواست دے دی جبکہ پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے۔
لاپتہ ہونے والے لڑکے کے بھائی نے اپیل کی ہے کہ لاپتہ سعید احمد کے بارے میں کسی کو علم ہو تو رابطہ کرے۔
نادر علی اسلام پورہ
03423077796