جہلم: تھانہ سٹی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے غلط فہمی کے باعث تبدیل ہونے والا موٹر سائیکل تلاش کرکے اس کے اصل مالک کے حوالے کر دیا۔
ترجمان جہلم پولیس کے مطابق ایک شہری کا موٹر سائیکل غلط فہمی کے باعث دوسرے موٹر سائیکل سے تبدیل ہو گیا تھا۔ اس حوالے سے ایمرجنسی 15 پر اطلاع موصول ہوتے ہی تھانہ سٹی پولیس نے فوری کارروائی عمل میں لائی۔
پولیس نے سیف سٹی اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے موٹر سائیکل کو ٹریس کیا اور تلاش کرنے کے بعد بحفاظت اس کے اصل مالک کے حوالے کر دیا۔
موٹر سائیکل کی واپسی پر شہری نے جہلم پولیس کے بروقت رسپانس، فوری کارروائی اور موٹر سائیکل کی بحفاظت حوالگی پر پولیس کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور ان کی شکایات کا فوری ازالہ جہلم پولیس کی اولین ترجیح ہے۔


