Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم میں اولڈ جی ٹی روڈ پر جگہ جگہ غیر قانونی یو ٹرن، جان لیوا حادثات میں روز بروز اضافہ
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم میں اولڈ جی ٹی روڈ پر جگہ جگہ غیر قانونی یو ٹرن، جان لیوا حادثات میں روز بروز اضافہ

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
20 اپریل, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم شہر کے مصروف ترین علاقے اولڈ جی ٹی روڈ، جادہ تا شاندار چوک پر جگہ جگہ قائم غیر قانونی یوٹرن جان لیوا حادثات کا سبب بننے لگے، روزانہ پیش آنے والے ٹریفک حادثات معمول بن چکے ہیں۔

میونسپل کمیٹی جہلم اور پروونشل ہائی وے ڈیپارٹمنٹ کی عدم دلچسپی اور ناقص نگرانی کے باعث اولڈ جی ٹی روڈ پر متعدد غیر منظور شدہ یوٹرن قائم ہو چکے ہیں۔ ان یوٹرنز کے باعث اندرون شہر ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ اور حادثات میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ان یوٹرنز کی وجہ سے اکثر گاڑیاں اچانک سڑک کا رخ بدلتی ہیں اور پیچھے سے آنے والی تیز رفتار ٹریفک کے ساتھ ٹکرا جاتی ہیں، جس کے نتیجے میں نہ صرف گاڑیاں تباہ ہوتی ہیں بلکہ قیمتی جانیں بھی ضائع ہو رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ چند ماہ کے دوران درجنوں افراد ان حادثات کا شکار ہو کر یا تو جان کی بازی ہار چکے ہیں یا عمر بھر کی معذوری کا سامنا کر رہے ہیں۔

شہری علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے کئی بار زبانی و تحریری طور پر میونسپل کمیٹی اور دیگر متعلقہ محکموں کو ان غیر قانونی یوٹرنز کے بارے میں آگاہ کیا، لیکن تاحال کسی قسم کا کوئی عملی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔

شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری، اور سیکرٹری ہائی وے ڈیپارٹمنٹ سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر اولڈ جی ٹی روڈ پر قائم ان غیر قانونی یوٹرنز کو ختم کیا جائے اور حادثات کی روک تھام کے لیے ٹریفک کے نظام کو بہتر بنایا جائے تاکہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
25°C
Jhelum
clear sky
25° _ 25°
61%
1 km/h
اتوار
35 °C
پیر
37 °C
منگل
39 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
36 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: کوہاٹ مسجد میں دہشت گرد حملہ افسوسناک ہے، شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی ہے، راجہ محمد اویس خالد
19 ستمبر, 2026
جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

سوہاوہ میں شہریوں کو گاڑی میں لفٹ دینے کے بہانے لوٹنے والا خواتین ڈکیت گینگ گرفتار

11 جون, 2024

سوہاوہ کے قریب راولپنڈی سے لاہور جانے والی اسلام آباد ایکسپریس حادثے کا شکار

9 اکتوبر, 2025

پنڈدادنخان میں سرکاری سکولوں کی نجکاری کے خلاف اساتذہ کا احتجاج، تعلیمی بائیکاٹ

2 اکتوبر, 2024

جہلم میں بیرون ملک بھیجنے کا جھانسہ دیکر شہریوں کو لوٹنے والا انسانی اسمگلر گرفتار

1 مارچ, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں