جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے ہدایت کی ہے کہ مرکزی قبرستان کی حالت بہتر بنائی جائے تمام جڑی بوٹیوں کو ختم کرکے شہریوں کی شکایات کو دور کیا جائے۔
یہ بات انہوں نے جہلم شہر کے سب سے بڑے قبرستان کا دورہ کرتے ہوئے کہی۔ قبرستان کی حالت زار اور جڑی بوٹیوں کی بھر مار کے باعث شہریوں کوقبرستان میں فاتحہ خوانی کیلئے جانے میں سخت مشکلات کا سامنا تھا جس کی شکایات پر ڈی سی جہلم نے میونسپل کمیٹی حکام کے ہمراہ خود قبرستان کا دورہ کیا۔
انہوں نے مرکزی جنازہ گاہ کا بھی جائزہ لیا اور صفائی کے انتظامات کو بہتر کرنے اور شہریوں کی شکایات فوری دور کرنے کی ہدایت کی۔


