جہلم: لاہور کے نجی کالج میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کا معاملہ، عدالت نے جہلم میں نجی کالج کے باہر احتجاج کرنے والے گرفتار طلباء کی فوری رہائی اور مقدمہ خارج کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کے نجی کالج کے طلباء نے مبینہ لاہور واقعہ کے بعد احتجاج کرتے ہوئے جی ٹی روڈ بلاک اور توڑ پھوڑ کی تھی جس پر پولیس نے 400 سے زائد طلباء پر متعدد دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے50 کے قریب طلباء کو گرفتار اور 83 موٹر سائیکلیں تھانے میں بند کر دی تھیں۔
آج علاقہ مجسٹریٹ نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد مقدمہ کے اخراج اورتمام گرفتار طلباءکو رہا کرنے کےاحکامات جاری کر دیے۔


