Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: سوہاوہ: نور ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم، ٹی ایچ کیو ہسپتال کو بچوں کی ادویات کا عطیہ
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

سوہاوہ: نور ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم، ٹی ایچ کیو ہسپتال کو بچوں کی ادویات کا عطیہ

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
12 جولائی, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

سوہاوہ: نور ویلفیئر سوسائٹی جہلم کے زیرِ اہتمام تحصیل سوہاوہ میں دکھی انسانیت کی خدمت اور سماجی فلاح کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کے دوران مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیے گئے اور ٹی ایچ کیو ہسپتال سوہاوہ کو بچوں کے علاج کے لیے ضروری ادویات فراہم کی گئیں۔

تقریب اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ غزالہ اصغر کے دفتر میں منعقد ہوئی، جہاں نور ویلفیئر سوسائٹی جہلم کے جنرل سیکرٹری چوہدری فرحت کمال اور اسسٹنٹ کمشنر غزالہ اصغر نے اپنے ہاتھوں سے مستحق اور نادار شہریوں میں راشن بیگز تقسیم کیے اور ان کی داد رسی کی۔

فلاحی سرگرمیوں کے تسلسل میں نور ویلفیئر سوسائٹی کے وفد نے تحصیل ہیڈ کوارٹر (ٹی ایچ کیو) ہسپتال سوہاوہ کا بھی دورہ کیا، جہاں ہسپتال انتظامیہ کو بچوں کے علاج معالجے کے لیے مختلف اقسام کی ضروری ادویات کا قیمتی عطیہ پیش کیا گیا تاکہ کمسن مریضوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی میں معاونت حاصل ہو سکے۔

اس موقع پر جنرل سیکرٹری چوہدری فرحت کمال نے کہا کہ نور ویلفیئر سوسائٹی بلا تفریق انسانیت کی خدمت کے مشن پر کاربند ہے اور مستحق افراد کی مدد، صحت اور فلاح کے شعبوں میں اپنی خدمات کا دائرہ مزید وسیع کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ غزالہ اصغر نے نور ویلفیئر سوسائٹی کی سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت اور ضرورت مند افراد کی معاونت کے لیے ایسے فلاحی اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں، اور معاشرے کے مخیر افراد و تنظیموں کا اس سلسلے میں کردار قابلِ تحسین ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
26°C
Jhelum
clear sky
26° _ 26°
55%
ہفتہ
34 °C
اتوار
35 °C
پیر
36 °C
منگل
37 °C
بدھ
29 °C

تازہ ترین

جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026
جہلم ریلوے اسٹیشن پر افسوسناک حادثہ، 41 سالہ مسافر چلتی ٹرین سے گر کر جاں بحق
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم: گرمی کی شدت میں کمی اور بارش کیلئے مساجد میں خصوصی دعائیں

29 جون, 2024

جہلم میں ناقص اور مضر صحت کیچپ کی فروخت، شہری بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے

26 مارچ, 2025

اللہ کی رضا کے لیے خرچ کرنا ہی حقیقی انفاق فی سبیل اللہ ہے، امیر عبدالقدیر اعوان

5 جون, 2026

سوہاوہ: جامع مسجد الفرقان میں پہلی سالانہ سیرت النبی ﷺ کانفرنس

21 ستمبر, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں