امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کا مصر میں قاہرہ میوزیم کا دورہ

قاہرہ: امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کو چیف آرکیالوجسٹ ڈاکٹر مہروش نے میوزم کے دورہ پر سپیشل دعوت دی جس پر انہوں نے ان کی دعوت پر میوزم کا دورہ کیا اور وہاں کے تاریخی نوادرات دیکھے۔

ڈاکٹر مہروش نے امیر عبدالقدیر اعوان کو میوزیم کا مکمل دورہ کرایا اور اس کی تاریخی حیثیت پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔

یاد رہے کہ ساڑھے چار ہزار سال پہلے سے لے کر موجودہ دور تک کے پرانے نوادرات اس میوزیم میں موجود ہیں جس میں فرعون کی لاش، ملکہ کی لاشیں، اُس دور کی روٹی، گھڑی، قرآن کریم کے غلاف کے کپڑے کے ٹکڑے، خانہ کعبہ کے غلاف اس دور کے جب مصر سے تیار ہو کر جاتے تھے۔

ساڑھے چار ہزار سال پہلے مصر کے لوگ کپڑا کیسے بناتے تھے،پرانے دور کی کرنسی،پتھر کے آلات کے علاوہ اور بھی بہت سی تاریخی چیزیں اس میوزیم میں موجود ہیں۔لوگ دنیا بھر سے اس میوزیم کے وزٹ کے لیے آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button