دینہ: سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی عوام نے لنڈا بازاروں کا رخ کر لیا، غریب عوام کے لیے لنڈا بازار کسی نعمت سے کم نہیں ۔
مرد و خواتین کا گرم کپڑوں جیکٹس اور شوز کی خریداری میں دلچسپی دیکھی گئی۔لنڈا بازار میں اس مرتبہ اعلی کوالٹی کا مال دیکھنے کو مل رہا ہے لیکن پچھلے سال کی نسبت لنڈا بازاروں میں قیمت میں کچھ اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔
جب دوکانداروں سے اس حوالے سے بات چیت کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ اس بار ہماری خرید گزشہ سال کی نسبت مہنگی رہی۔ عوام اس کے باوجود لنڈا خریدنے میں بہت زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں کیونکہ لوکل مال کی بنسبت باہر ممالک سے آنے والا مال کوالٹی میں بہت بہتر ہے۔
انہوں نے کہا کہ خواتین بچوں کے گرم ملبوسات خرید رہی ہیں جب کہ مرد حضرات جیکٹس میں دلچسپی لے رہے ہیں۔