جہلم: جلالپور نہر پراجیکٹ پر کام کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پراجیکٹ کی تکمیل میں درپیش تمام مسائل کو فوری طور پر ختم کیا جائے تاکہ جلد عوام کو اس سے سہولیات میسر آ سکیں۔
جلالپور نہر پراجیکٹ پر کام کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے محکمہ انہار اور ریونیو کے افسران کے ساتھ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے کام کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے تمام افسران کو اس میگا پراجیکٹ کو جلد از جلد مکمل کرنے اور اس سلسلے میں درپیش تمام مسائل کو موقع پر حل کرنے کی ہدایت کی۔


