Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: ڈپٹی کمشنر نے دریائے جہلم، نہروں اور ندی نالوں میں نہانے پر مکمل پابندی عائد کر دی
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

ڈپٹی کمشنر نے دریائے جہلم، نہروں اور ندی نالوں میں نہانے پر مکمل پابندی عائد کر دی

عادل چوہدری
عادل چوہدری - چیف ایڈیٹر
23 مئی, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم نے دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے دریائے جہلم، نہروں، ڈیموں اور تالابوں میں نہانے پر پابندی عائد کر دی۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم محمد میثم عباس نے ضلع بھر میں گرمیوں کی چھٹیوں اور عوامی تعطیلات کے دوران دریاؤں، نہروں، ڈیموں اور تالابوں میں نہانے کے بڑھتے ہوئے رجحان اور اس کے نتیجے میں انسانی جانوں کے ضیاع کے پیش نظر فوری اقدامات اٹھاتے ہوئے دفعہ 144 کے تحت تیرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔

22 مئی کو جاری کیے گئے سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ پابندی ضلع جہلم کی تمام حدود میں نافذ العمل ہو گی اور اس کا اطلاق 30 دنوں کے لیے یعنی 22 مئی 2025 سے 21 جون 2025 تک جاری رہے گا۔ اس دوران کوئی بھی شخص دریا، نالہ، نہر یا دیگر پانی کے ذخائر میں نہا یا تیر نہیں سکے گا۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ دفعہ 144(6) تعزیراتِ پاکستان 1898 (ترمیم شدہ، پنجاب گزٹ 17 اکتوبر 2024) کے تحت یہ حکم جاری کیا گیا ہے، تاکہ عوامی تحفظ اور امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔

حکم نامے میں یہ بھی درج ہے کہ اس پابندی کے دوران کسی قسم کی خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، حتیٰ کہ اس حکم کے اختتام کے بعد بھی اگر اس کی خلاف ورزی سے متعلق کوئی کارروائی زیرِ سماعت ہو تو وہ موثر رہے گی۔

ڈسٹرکٹ پولیس، ریسکیو 1122، مجسٹریٹس، اور دیگر متعلقہ اداروں کو بھی اس پابندی پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
25°C
Jhelum
clear sky
25° _ 25°
63%
1 km/h
ہفتہ
34 °C
اتوار
35 °C
پیر
36 °C
منگل
37 °C
بدھ
34 °C

تازہ ترین

جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026
جہلم ریلوے اسٹیشن پر افسوسناک حادثہ، 41 سالہ مسافر چلتی ٹرین سے گر کر جاں بحق
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

بجلی کے بلوں نے غریب اور سفید پوش طبقے کے ارمانوں کا سر بازار جنازہ نکال دیا

22 جولائی, 2024

مفت سولر پینل اسکیم کا آغاز، ڈیجیٹل قرعہ اندازی ہوگئی

3 مارچ, 2025

پاسپورٹ بنوانے کے لیے رواں ماہ کتنی فیس ادا کرنی ہوگی؟

21 ستمبر, 2024

ہنڈا سی ڈی 70 کی تازہ قیمت بھی سامنے آگئی

26 اگست, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں