Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • صحت
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم میں ایزی پیسہ شاپ کا مالک شہریوں کے بلوں کے لاکھوں روپے لے کر رفو چکر
شیئر
Font ResizerAa
Font ResizerAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم میں ایزی پیسہ شاپ کا مالک شہریوں کے بلوں کے لاکھوں روپے لے کر رفو چکر

چوہدری عابد محمود
وقت اشاعت: 25 اکتوبر, 2023
چوہدری عابد محمود
شیئر
شیئر

جہلم کے مشین محلہ میں قائم ایزی پیسہ شاپ کا مالک لاکھوں روپے لیکر رفو چکر ہو گیا، شہری سراپا احتجاج ، شہریوں نے حکومت پاکستان سے ایزی پیسہ شاپس رجسٹرڈ کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کے تھانہ سٹی کے علاقہ مشین محلہ میں قائم ایزی پیسہ کے مالک نے شہریوں کے لاکھوں روپے لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

شہریوں نے تھانہ سٹی کے باہر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ مشین محلہ نمبر 3 میں سلیم ٹریڈرز کے نام سے قائم دکان پر یوٹیلیٹی بلز ایزی پیسہ کے زریعے جمع کروائے ، ایک ماہ کے بعد دوبارہ پچھلے ماہ کی رقم بقایابلوں میں شامل کرکے بھجوائی گئی جس پرصارفین نے دکاندار سے استسفار کیا تو اس نے کہا کہ میں نے تمام بلز سرکاری خزانے میں جمع کروا دیئے ہیں اس کے لئے آپ آئیسکو سرکل جہلم کی اکاؤنٹ برانچ اور سوئی نادرن گیس کے دفترسے تحقیقات کروائیں۔

شہریوں نے کہا کہ صارفین نے مذکورہ دفاتر سے رابطہ کیا تو دونوں محکموں کے ذمہ داران نے انکشاف کیا کہ واپڈا اور سوئی گیس کے صارفین کی رقم محکموں کو ٹرانسفر نہیں ہوئی، اس طرح جب صارفین نے سلیم ٹریڈرز ایزی پیسہ دکان پر رجوع کیا تومعلوم ہوا کہ ایزی پیسہ کا مالک سلیم نامی شخص صارفین کے ساتھ فرادڈ کرکے غائب ہو چکا ہے۔

شہریوں نے کہا کہ ایزی پیسہ برانچ متعلقہ محکموں کی اجازت کے ساتھ کھولی جاتی ہے۔ ایزی پیسہ کے لئے حکومت نے ایس او پیز جاری کررکھے ہیں ۔ ہمارے ساتھ فراڈ کرنے والے فراڈیئے کو مقامی بااثر شخصیات کی سرپرستی حاصل ہے۔

انتہائی باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ تھانہ سٹی پولیس نے شہریوں کی شکایت پر گزشتہ روز ایزی پیسہ کے مالک کو حراست میں لیا تھا اور بعد میں اسے چھوڑ دیا۔ جو کہ پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

شہریوں نے تھانہ سٹی کے باہر احتجاج کرتے ہوئے آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور ، آرپی او راولپنڈی ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرناصر محمود باجوہ سے نوٹس لینے اور ملزم کو تھانے سے چھوڑنے پر کارروائی کا مطالبہ اوررقم برآمد کروانے کا مطالبہ کیاہے۔

   
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
اس آرٹیکل کو شیئر کریں
Facebook Twitter Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram Copy Link
تبصرہ کریں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

Facebook Like
Twitter Follow
Pinterest Pin
Instagram Follow
Youtube Subscribe
Tiktok Follow

تازہ ترین

ڈیول کیرج وے منصوبہ؛ فنڈز کی عدم فراہمی اور کام کی بندش کے خلاف کھیوڑہ میں احتجاج
8 دسمبر, 2023
اجنبیوں سے دوستانہ گفتگو ذاتی فلاح کے لیے مفید قرار
8 دسمبر, 2023
جماعت اسلامی سارا سال عوام کے درمیان موجود رہتی ہے۔ ڈاکٹر قاسم محمود، سید ضیاء اللہ بخاری
8 دسمبر, 2023
تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان
8 دسمبر, 2023
دینہ کے قریب ڈومیلی موڑ کے مقام پر کار کھائی میں جا گری، لیڈی ہیلتھ ورکر شدید زخمی
8 دسمبر, 2023

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جماعت اسلامی سارا سال عوام کے درمیان موجود رہتی ہے۔ ڈاکٹر قاسم محمود، سید ضیاء اللہ بخاری

8 دسمبر, 2023

محکمہ صحت اور پولیو ٹیموں کی انتھک محنت سے جہلم میں پولیو خاتمے کا سلسلہ جاری ہے، سمیع اللہ فاروق

8 دسمبر, 2023

موسم سرما کی چھٹیوں میں پرائیویٹ تعلیمی ادارے کھولنے پر پابندی عائد

8 دسمبر, 2023

جہلم میں غیر قانونی منی پٹرول ایجنسی مالکان اور دکانوں پر کھلے عام پٹرول کی فروخت جاری

8 دسمبر, 2023
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں