جہلم: راٹھیاں میں زیر حراست ڈکیت کو چھڑوانے کے لئے ملزم کے ساتھیوں کی پولیس پارٹی پر فائرنگ، زیر حراست ڈکیت اپنے ہی ساتھیوںکی فائرنگ سے زخمی ہو گیا۔
جہلم اپڈیٹس کے مطابق یہ واقعہ جہلم میں تھانہ کالاگجراں کے علاقہ راٹھیاں میں پیش آیا جہاں پر ملزمان نے پولیس پارٹی پر اس وقت فائرنگ کی جب پولیس زیر حراست ڈکیتی کے ملزم ادریس شہزاد کو ریکوری کے لئے لے کر جارہی تھی کہ زیر حراست ملزم ادریس شہزاد کو چھڑوانے کے لئے ساتھیوں نے فائرنگ کر دی۔
اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے پولیس کے زیر حراست ملزم ادریس شہزاد زخمی ہوگیا اور ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ملزم کو زخمی حالت میں سول اسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں اسے طبعی امداد دی جارہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ادریس شہزاد نے اپنے ساتھی ملزم سے مل کر 14 مارچ 2024 کو اٹالین شہری عامر اقبال اور اسکے بھائی خالد کو دوران ڈکیتی زخمی کر دیا تھا اور ملزمان رقم 3 لاکھ 50 ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے تھے،
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈکیتی کا ملزم ادریس ڈکیتی، چوری اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ہے، پولیس کو ڈکیتی چوری راہزنی کی درجنوں واراداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔
پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن کیا جارہا ہے اور مختلف مقامات پر ناکہ بندی بھی کردی گئی ہے۔


