جہلم: تحصیل سپورٹس آفیسر چوہدری محمد طارق کو ان کی شاندار کارکردگی اور بہترین انتظامی صلاحیتوں کے اعتراف میں پروموٹ کر کے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جہلم تعینات کر دیا گیا ہے۔
ان کی ترقی کی خبر سنتے ہی جہلم شہر کی سماجی، رفاحی، فلاحی اور صحافتی تنظیموں کے عمائدین نے چوہدری محمد طارق کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔
چوہدری محمد طارق نے بطور تحصیل سپورٹس آفیسر نوجوانوں میں مثبت سرگرمیوں اور کھیلوں کے فروغ کے لیے نمایاں خدمات انجام دیں، جنہیں عوامی و سرکاری حلقوں میں بھرپور سراہا گیا۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ چوہدری محمد طارق کی ترقی سے ضلع جہلم میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو مزید فروغ ملے گا اور نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے بہتر مواقع میسر آئیں گے۔


