پنڈدادنخان: غریب وال سیمنٹ فیکٹری میں حادثہ، جوائنٹ منیجر سول سر پر بھاری پتھر لگنے سے موقع پر جان کی بازی ہار گیا، ناقض سیفٹی انتظامات کے باعث حادثات روز کا معمول بن چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق غریب وال سیمنٹ فیکٹری میں افسوسناک حادثہ پیش آیا جس میں جوائنٹ منیجر سول راجہ آفتاب کھیوڑہ سر پر پتھر لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق راجہ آفتاب معمول کی چیکنگ پر تھے، کیلن کی صفائی سے بھاری پتھر ان کے سر پر آ لگا جس کے باعث وہ شدید زخمی ہو گئے اور زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے۔
راجہ آفتاب کا شمار انتہائی ملنسار اور شفیق آفیسر میں ہوتا تھا، فیکٹری میں ناقض سیفٹی انتظامات کے باعث کئی حادثات رونما ہو چکے ہیں۔