جہلم میں جنگلی پرندوں کے غیر قانونی قبضہ اور شکار کی پاداش میں 4 شکاری گرفتار کر لئے گئے، ملزمان کو ہزاروں روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیا ت و پارکس پنجاب مدثر ریاض ملک کی زیرقیادت جہلم سمیت صوبہ بھر میں جنگلی حیات کے غیر قانونی قبضے اور شکار کی روک تھام کیلئے آپریشن بدستور جاری ہےیں۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف ضلع جہلم سید عثمان الحسن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ تیتر کے بریڈنگ سیزن میں تیتر کے بچوں کو پکڑنے والے 4 غیر قانونی شکاریوں کو گرفتار کر کے انہیں مبلغ 50ہزار روپے جرمانہ کیا۔


