جہلم: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جہلم اور دینہ میں کارروائی کرتے ہوئے ہزاروں لیٹر غیر معیاری دودھ تلف کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کالا گجراں اور چک اکا کے قریب کارروائی کرتے ہوئے غیر معیاری دودھ لے جانے والی 7 گاڑیوں کو پکڑ لیا۔ اس دوران گاڑیوں سے 5 ہزار لیٹر پانی ملا ملاوٹی دودھ برآمد کر کے موقع پر ہی تلف کر دیا گیا۔
ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 13 دودھ بردار گاڑیوں میں 50 ہزار لیٹر سے زائد دودھ کو چیک کیا گیا، جس میں سے 7 گاڑیاں غیر معیاری دودھ لے کر جا رہی تھیں۔ ان گاڑیوں کے مالکان پر 1 لاکھ 80 ہزار روپے کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔
ترجمان کے مطابق یہ ناقص دودھ منڈی بہاؤالدین سے جڑواں شہروں میں سپلائی کیا جانا تھا، تاہم بروقت کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کو مضر صحت دودھ کے استعمال سے بچا لیا گیا۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ترجمان نے مزید کہا کہ دودھ بردار گاڑیوں کی روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کی جاتی ہے تاکہ غیر معیاری اور ملاوٹی دودھ کی فروخت کو روکا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن 1223 پر رابطہ کریں۔
@jhelumupdates پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جہلم میں 5 ہزار لیٹر مضر صحت دودھ پکڑ لیا #Jhelum #JhelumUpdates #Pakistan #PakistanNews #pageforyou #جہلم #foryoupage❤️❤️ #News #Dina #punjabfoodauthority ♬ original sound – Jhelum Updates

