دینہ کو سوئی گیس کی فراہمی اور ٹی ایچ کیو ہسپتال کا قیام اولین ترجیح ہو گی، بلال اظہر کیانی

دینہ: عام انتخابات کے سلسلہ میں دینہ میں سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض کا حلقہ این اے 60کے امیدوار بلال اظہر کیانی اور حلقہ پی پی 24 راجہ اویس خالد کی حمایت میں کامیاب پاور شو، تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب سے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و امیدوار این اے 60بلال اظہر کیانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 8فروری کی رات کو مسلم لیگ(ن) کی جیت کا جشن ہو گا اور 9جنوری کی صبح ضلع جہلم میں ترقیاتی کاموں کا آغاز ہو گا۔ اگر ملک میں ترقی ہوئی ہے تو وہ میاں نواز شریف کے دور میں ہوئی ہے اللہ نے مجھے کامیاب کیا تو تحصیل دینہ سمیت ضلع بھر میں سوئی گیس کی فراہمی اور ٹی ایچ کیو ہسپتال دینہ کا قیام اولین ترجیح ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کو چوتھی بار وزیر اعظم بنا کر ملک کو ترقی کی جانب گامزن کریں گے، آئندہ بجٹ میں فوری فنڈنگ شروع ہو جائے گی جس سے جہلم میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھائے جائیں گے۔ جہلم کی عوام کی خدمت کرنا میراسیاست میں آنے کا مقصد ہے۔

بلال اظہر کیانی نے کہا کہ میں جدی پشتی سیاستدان نہ ہوں مگر خدمت کرنا اور خدمات گار ضرور کہلوایا جاؤں گا اللہ تعا لیٰ کا خاص کرم ہے اور اس کی وجہ سے ہمارے اوپر فرض ہے کہ ہم اپنے ضلع کی خدمت کریں، جہلم کو بہتر سڑکوں کی بھی ضرورت ہے جو عوام کے لیے مشکلات بھی ہیں۔

لیگی رہنما نے کہا کہ میری اولین ترجیح ہے اور ساتھ ہی للہ روڈ جہلم وہ ہمیں سیدھا موٹروے کو لنک کرتی ہے، میری پوری خواہش ہے کہ بہت جلد جی ٹی روڈ بھی موٹروے کے ساتھ منسلک ہو جائے گی، میری خواہش ہوتی ہے کہ پورا ہفتہ عوام کے ساتھ گزاروں مگر ملک کی خدمت کے لیے جماعت کی ذمہ داری اور نواز شریف کے مشن کے لیے لاہور ، اسلام آباد بھی جانا پڑتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف عوام کے لیے بجلی اور گیس مکمل مہیا کرنا بلکہ سستی بجلی فراہم کرنا ہے، ہماری حکومت آتے ہی سستی بجلی اور سولر والی بجلی پر زور ہو گا، کوئی وجہ نہیں کہ ہمارے ضلع میں کارخانے نہ لگیں، ہماری خواہش ہے کہ کارخانے لگیں اور لاکھوں لوگوں کو روزگار ملے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض نے کہا کہ میرے خلاف بہت بڑی سازش کی گئی ہے، مجھے الیکشن سے باہر کرنے کے لیے میرے کاغذات مسترد کیے گئے جب میں کورٹ سے بحال ہوا تو مجھے ایک نقشہ پاس نہ کروانے کی سزا دی گئی، میں نے محسوس کیا کہ میں ان کے دلوں میں کھٹکتا ہوں 25سال سے سیاست کر رہا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) ہماری جماعت ہے چور دروازے سے آنے والوں کی کوئی جگہ نہیں ہے، عوام 8فروری کو بلال اظہر کیانی اور راجہ اویس خالد کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں، میری بلال اظہر کیانی سے ایک ہی خواہش ہے کہ دینہ کی عوام کو سوئی گیس جیسی نعمت اور ٹی ایچ کیو سنٹر ہسپتال بنایا جائے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایم پی اے و امیدوار برائے حلقہ پی پی 24راجہ اویس خالد نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) جماعت ہمارے خون میں شامل ہے اس سے ہمیں کوئی نہیں نکال سکتا اور میں مہر محمد فیاض کا بہت شکر گزار ہوں جنہوں نے میری حمایت کا اعلان کیا۔

انہوںنے کہا کہ ہمارا میاں نواز شریف کے ساتھ بہت پرانا رشتہ ہے، ہم کبھی بھی مسلم لیگ (ن) سے جدا ہونے کا سوچ بھی نہیں سکتے لیکن عوام ان لوٹوں کو پارٹی سے بھگا کر دم لے گی۔ انشاء اللہ 8فروری کو میاں نواز شریف کے سپاہی کا نشان گھڑیال ہے جس پر مہر لگا کر بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں۔

تقریب سے غلام کیانی ، چوہدری تنویر چھگو سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button