ضلع جہلم میں پیاز کی قیمت آسمانوں سے باتیں کرنے لگی

جہلم: پیاز کی قیمت آسمانوں سے باتیں کرنے لگی، قیمت اڑھائی سو روپے فی کلو سے تجاوز کر گئی، شہری سراپا احتجاج ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہرسمیت ضلع بھر میں پیاز جو کہ چند ہفتے قبل ڈیڑھ سوروپے کلو میں فروخت ہورہا تھا اس کی قیمت اب اڑھائی سو روپے تک جا پہنچی ہے۔ ڈپٹی کمشنر سمیت ضلعی انتظامیہ ، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سبزی منڈی کے دورے اب فوٹوسیشن تک محدود ہو کررہ گئے ہیں۔

شہریوں نے پیاز اور دیگرروزمرہ استعمال کی اشیاء کے نرخوں میں روز بروز اضافے اورضلع بھر میں ہوشرباء مہنگائی پر سخت احتجاج کرتے ہوئے اسے ذمہ داران کی نا اہلی اور غفلت قرار دیا ہے۔

شہریوں نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ جہلم شہر سمیت ضلع بھر کے عوام کو مہنگائی سے نجات دلائی جائے اور روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

ایک تبصرہ

  1. اسلام علیکم
    عابد بھائی جو پیاز گورنمنٹ نے 1200ڈالر ٹن باہر کے ملکوں کو بیچا ہوا ہے اُس کے بارے میں بھی رہنمائی فرمائیں جب اچھی چیز ایکسپورٹ کر دیں گے تو یہاں ہمارا کیا بنے گا آپ صرف منڈی کو فوکس کرتے ہیں آڑھتی حضرات سے آپ نے کبھی پُوچھا کے منڈی کیوں مہنگی ہے ؟جب 28000ہزار کی پیاز کی بوری بکتی ہے وزن 110کلو تو خود اندازہ لگا لیا کریں کے پیاز کا ریٹ کیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button