Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: پڑی درویزہ؛ آئیسکو سب ڈویژن خانپور میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی انتہا، صارفین پریشان
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

پڑی درویزہ؛ آئیسکو سب ڈویژن خانپور میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی انتہا، صارفین پریشان

پروفیسر افتخار محمود
پروفیسر افتخار محمود
29 جون, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

پڑی درویزہ: آئیسکو سب ڈویژن خانپور کے زیر انتظام علاقوں میں 27 اور 28 جون کو غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شدید ہوگیا۔

صارفین نے شکایت کی ہے کہ نماز جمعہ کے وقت بھی بجلی بند رہی اور رات گئے تک بجلی کی غیر حاضری نے شہریوں کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا۔ شدید گرمی اور حبس کے عالم میں بجلی کی بار بار بندش سے گھریلو اور کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوئیں۔

27 جون دوپہر 12 بجے کے بعد بجلی بند ہوگئی جو نماز جمعہ کے دوران بھی معطل رہی اور کچھ دیر کے بعد بحال ہوئی، مگر شام سے رات 12 بجے تک وقفے وقفے سے لوڈشیڈنگ جاری رہی۔ اسی طرح 28 جون کی صبح 10 بجے سے دوبارہ بجلی کی ترسیل بند ہونا شروع ہوئی۔

میڈیا کی جانب سے وضاحت طلب کیے جانے پر ایس ڈی او آئیسکو سب ڈویژن خانپور چکوال حمزہ شاہد نے کہا کہ تیز بارش اور درجہ حرارت میں غیر معمولی تبدیلیوں کے باعث بجلی کی طلب و رسد متاثر ہوتی ہے، جس کے نتیجے میں بعض اوقات غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کرنا مجبوری بن جاتی ہے۔

انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ 27 جون کی رات کو گرڈ اسٹیشن سے فورس لوڈشیڈنگ کی گئی، جبکہ 28 جون کو بارش کی وجہ سے متعدد ٹرانسفارمرز میں فنی خرابی پیدا ہوئی، جن کی تبدیلی کے سبب بجلی کی معطلی ہوئی۔

ایس ڈی او حمزہ شاہد نے عوام سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آئیسکو انتظامیہ بجلی کی مسلسل فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، اور ایسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فیلڈ ٹیمیں الرٹ رہتی ہیں۔

عوامی حلقوں نے آئیسکو سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی بندش سے متعلق بروقت آگاہی دی جائے تاکہ شہری غیر یقینی صورتحال سے بچ سکیں اور اپنے معمولات کو بہتر طریقے سے ترتیب دے سکیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
25°C
Jhelum
clear sky
25° _ 25°
63%
1 km/h
ہفتہ
34 °C
اتوار
35 °C
پیر
36 °C
منگل
37 °C
بدھ
34 °C

تازہ ترین

جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026
جہلم ریلوے اسٹیشن پر افسوسناک حادثہ، 41 سالہ مسافر چلتی ٹرین سے گر کر جاں بحق
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

علمی اور اخلاقی زبوں حالی کے اس دور میں خانقاہی تربیت اور تصوف کا احیاء ضروری ہے، ڈاکٹر واجد پیرزادہ

12 نومبر, 2024

ضلع جہلم کے سکولوں میں آج سے گرمیوں کی تعطیلات کا آغاز

24 مئی, 2024

ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کا سول ہسپتال کا دورہ، طبی سہولیات کا جائزہ لیا

18 فروری, 2025

سولر پاور پر فکسڈ ٹیکس لگانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، پاور ڈویژن کی تردید

27 اپریل, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں