جہلم: جہلم پریس کلب کامذمتی اجلاس زیر صدارت صدر جہلم پریس کلب مہر محمد الیاس کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں صحافیوں پر تشدد اور گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔
اس موقع پر مہر محمد الیاس نے راولپنڈی لیاقت باغ میں پنجاب پولیس کی جانب سے صحافیوں سے موبائل فونزچھیننے ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد کرنے، میڈیا ورکرز کی پنجاب پولیس کی طرف سے گرفتاریاں، صحافیوں پر لاٹھیاں برسا نے، تشدد اور ہاتھا پائی کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے مطالبہ کیا کہ نوٹس لے کر صحافیوں پر تشدد کرنے والے پولیس افسران و اہلکاروں سے جواب طلبی کی جائے تاکہ صحافی بہتر انداز میں کام کرسکیں۔
اس موقع پر صحافیوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔


