Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: دی فاسٹ اسکول اینڈ کالج بڑاگواہ میں پانچ روزہ اسپورٹس گالا اختتام پذیر، طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

دی فاسٹ اسکول اینڈ کالج بڑاگواہ میں پانچ روزہ اسپورٹس گالا اختتام پذیر، طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم

محمد نبیل حسن
محمد نبیل حسن
18 دسمبر, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

سوہاوہ: دی فاسٹ اسکول اینڈ کالج بڑاگواہ میں جاری پانچ روزہ اسپورٹس گالا خوشگوار اور جوش و خروش سے بھرپور ماحول میں اختتام پذیر ہو گیا۔

اسپورٹس گالا کی اختتامی تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے کیا گیا۔ اسپورٹس گالا کے دوران اسکول اور کالج کے طلبہ و طالبات نے مختلف کھیلوں اور تفریحی مقابلہ جات میں بھرپور شرکت کر کے اپنی جسمانی صلاحیتوں، مہارت اور چھپے ہوئے ٹیلنٹ کا شاندار مظاہرہ کیا۔

اس موقع پر منعقدہ اختتامی تقریب میں طلبہ و طالبات کے ساتھ ساتھ والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جس سے تقریب کی رونق میں مزید اضافہ ہوا۔

اسپورٹس گالا میں کرکٹ، بیڈمنٹن، دوڑ، رسہ کشی، جمپنگ، ڈرائنگ مقابلہ، کھانے پکانے کے مقابلے، کرسیوں پر بیٹھنے، غباروں پر بیٹھ کر پھاڑنے، ہاتھ چھوڑ کر فروٹ اور بسکٹ کھانے، کپ کے ساتھ بلڈنگ بنانے سمیت متعدد دلچسپ اور تفریحی مقابلے شامل تھے۔

دلچسپ امر یہ تھا کہ ٹیچرز اور والدین کے درمیان بھی رسہ کشی کا مقابلہ کروایا گیا، جس میں اساتذہ نے کامیابی حاصل کی اور شرکاء سے خوب داد وصول کی۔

اختتامی تقریب کے دوران تمام مقابلہ جات میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کامیاب طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے، جس پر بچوں کے چہروں پر خوشی دیدنی تھی۔

اس موقع پر پرنسپل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی ہم نصابی اور اسپورٹس سرگرمیاں بچوں کی جسمانی اور ذہنی صحت کے لیے نہایت مفید ثابت ہوتی ہیں اور ان کے اندر موجود صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔ انہوں نے کامیاب طلبہ و طالبات کو مبارکباد دی اور کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے، جن بچوں کو اس بار کامیابی نہ مل سکی وہ آئندہ سال مزید محنت اور تیاری کریں۔

پرنسپل نے تقریب میں شرکت کرنے والے تمام والدین کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنا قیمتی وقت نکال کر بچوں کی حوصلہ افزائی کی اور تقریب کو چار چاند لگائے۔ اسپورٹس گالا خوشگوار ماحول اور یادگار لمحات کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
25°C
Jhelum
clear sky
25° _ 25°
63%
1 km/h
ہفتہ
34 °C
اتوار
35 °C
پیر
36 °C
منگل
37 °C
بدھ
34 °C

تازہ ترین

جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026
جہلم ریلوے اسٹیشن پر افسوسناک حادثہ، 41 سالہ مسافر چلتی ٹرین سے گر کر جاں بحق
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر، فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ میں مزید کمی کا اعلان

27 ستمبر, 2024

جہلم میں غیر مقامی باشندوں کی تناسب 15 سے 20 فی صد ہو گئی، غیر ملکیوں نے ڈیرے جما لئے

8 اکتوبر, 2023

ڈی پی او جہلم کے رویہ سے تنگ تھانہ سول لائن کے سابق محرر نے نوکری سے استعفیٰ دے دیا

3 مئی, 2024

جہلم: ترکیہ کی فلاحی تنظیم دیانت فاؤنڈیشن اور مسلم ہینڈز پاکستان کا مستحقین میں راشن کی تقسیم

7 مارچ, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں