پنڈدادنخان: تھانہ جلالپور شریف پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے اڈا پر فائرنگ کر کے اقدام قتل اور شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے والے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان جہلم پولیس کے مطابق ملزمان نے اڈا پر فائرنگ کر کے ایک شہری کو قتل کرنے کی کوشش کی اور علاقے میں خوف کی فضا پیدا کر دی۔ واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے ناجائز اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے، جبکہ ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔
ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔


