نوابزادہ طالب مہدی نے کہا کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کرے گا، قائد کے شاندار استقبال پر حلقہ این اے 61 اور حلقہ پی پی 26 کی عوام کے شکر گزار ہیں۔ ضلع جہلم مسلم لیگ (ن) کا قلعہ ہے اور رہے گا۔
مسلم لیگ یوتھ ونگ ضلع جہلم کے صدر نوابزادہ راجہ طالب مہدی نے حلقہ این اے 61 اور حلقہ پی پی 26 کی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے جس شاندار طریقے سے اپنے محبوب قائد کا استقبال کیا وہ قابل تحسین ہے، میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کرے گا۔
یاد رہے کہ سابق ایم این اے نوابزادہ مطلوب مہدی اور نوابزادہ طالب مہدی 21 اکتوبر کو ایک بڑے عوامی جلوس کے ساتھ داراپور سے براستہ پنڈدادنخان پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کے استقبال اور جلسہ میں شرکت کیلئے لاہور پہنچے تھے۔