جہلم: ایس ایچ او تھانہ صدر اور ٹیم کی اہم کارروائی، منشیات فروش ملزم کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پولیس جہلم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم نوشاد مسیح کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 500گرام چرس برآمد کر لی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے۔


