متوسط طبقہ کیلئے پرانی موٹر سائیکل کی خریداری بھی خواب بن کر رہ گئی

جہلم: متوسط طبقہ کیلئے نئی اور پرانی موٹر سائیکل کی خریداری خواب بن کر رہ گئی، نئی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پرانی موٹر سائیکل کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔

جہلم شہرمیں قائم نئی و سیکنڈ ہینڈ موٹر سائیکل کے شورومز پر خرید و فروخت کا کاروبار ٹھنڈا پڑ چکا ہے، موٹر سائیکل مارکیٹ میں گاہک نہ ہونے کے برابر رہ گئے، پرانی موٹر سائیکل کی قیمتوں میں بھی 40 سے70 فیصد تک کا اضافہ ہو گیا ہے جس سے خریدار اور دکاندار دونوں ہی پریشان ہیں۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال 75 ہزار روپے میں ملنے والی موٹر سائیکل اب ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد میں فروخت ہو رہی ہے۔ موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے موٹر سائیکل کا کارروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے۔

دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ سیکنڈ ہینڈ موٹر سائیکلوں کی قیمتیں سن کر گھروں کو واپس لوٹ جاتے ہیں۔ نئی موٹر سائیکل پہلے ہی عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہے اب پرانی موٹر سائیکل خرید نا بھی غریب کے بس کی بات نہیں رہی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button