دبئی: پاکستانی اسکول نے عالمی ایوارڈ جیت لیا

دبئی(آئی این پی) پاکستانی اسکول نے موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے ہونے والے زاید سسٹین ایبیلٹی ایوارڈ جیت لیا۔

زاید سسٹین ایبیلٹی ایوارڈ دبئی ایکسپو میں عالمی ماحولیاتی کانفرنس کے موقع پر ہوئے جس میں متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے کورٹ ایجوکیشن اسکول میرپور آزادکشمیر کی ہونہار پاکستانی طلبا سمعیہ کو ایوارڈ سے نوازا.

آزادکشمیر کے اس اسکول نے گلوبل ہائی اسکول کی کیٹیگری کا ایوارڈاپنے نام کیا۔پاکستانی اسکول کورٹ ایجوکیشن کمپلیکس نے مقابلے کے دوران کم سےکم پانی سے باغ اگانے کا منصوبہ پیش کیا تھا اور یہ منصوبہ اسکول کی دو طالبات سمعیہ اور کنزا نے پیش کیا تھا۔

دریں اثناء نگراں پاکستانی وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے اتوار کو پاکستانی پویلین میں ان ہونہار طالبات سے خصوصی ملاقات کی اور اس کامیابی اور ملک کا نام روشن کرنے پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم نے ان سے گفتگو کے دوران دونوں طالبات کے سر پر دست شفقت بھی رکھا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button