Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: گرین ٹریکٹر پروگرام پنجاب میں زرعی ترقی کی جانب ایک اہم قدم ہے، بلال اظہر کیانی، چوہدری فرخ الطاف
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

گرین ٹریکٹر پروگرام پنجاب میں زرعی ترقی کی جانب ایک اہم قدم ہے، بلال اظہر کیانی، چوہدری فرخ الطاف

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
14 دسمبر, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: ضلع جہلم میں وزیر اعلیٰ پنجاب گرین ٹریکٹر پروگرام کے تحت کاشتکاروں میں ٹریکٹرز کی تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب میں بذریعہ قرعہ اندازی 68 خوش نصیب کاشتکاروں کو ٹریکٹرز فراہم کیے گئے۔ ممبران قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی، چوہدری فرخ الطاف اور ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی نے کہا کہ گرین ٹریکٹر پروگرام پنجاب میں زرعی ترقی کی جانب ایک اہم قدم ہے اور اس میں کسی قسم کی سیاسی مداخلت شامل نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام منصوبے شفاف طریقے اور میرٹ پر مکمل کیے جا رہے ہیں تاکہ کسانوں کو حقیقی معنوں میں فائدہ پہنچے۔

ممبر قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف نے کہا کہ پنجاب حکومت زراعت کی ترقی کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے اور گرین ٹریکٹر سکیم اور کسان کارڈ کے لیے اربوں روپے فراہم کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ صوبے کی بہتری کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے منصوبوں کا طریقہ کار انتہائی آسان رکھا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ کسان اس سے مستفید ہو سکیں۔

انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کے لیے اگلے مرحلے میں ٹریکٹروں کی تعداد میں مزید اضافہ کیا جائے گا اور حکومت کی جانب سے کسانوں کو دی جانے والی سبسڈی ملکی تاریخ کی سب سے بڑی سبسڈی ہے۔

ڈائریکٹر زراعت شاہد افتخار بخاری نے بتایا کہ گرین ٹریکٹر پروگرام کے تحت پنجاب بھر میں 9500 ٹریکٹرز رکھے گئے ہیں اور ان کی قرعہ اندازی انتہائی شفاف طریقے سے کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع جہلم میں گزشتہ تین سالوں میں پیداوار 19 من سے بڑھا کر 22 من تک پہنچائی گئی ہے جو حکومت کی زرعی پالیسیوں کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

تقریب کے اختتام پر ممبران قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی، چوہدری فرخ الطاف اور ڈپٹی کمشنر میثم عباس نے کامیاب کاشتکاروں میں ٹریکٹروں کی چابیاں تقسیم کیں۔

کاشتکاروں نے حکومت پنجاب کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اپنی بھرپور خوشی کا اظہار کیا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
32°C
Jhelum
overcast clouds
32° _ 32°
62%
4 km/h
بدھ
39 °C
جمعرات
34 °C
جمعہ
32 °C
ہفتہ
34 °C
اتوار
30 °C

تازہ ترین

مون سون بارشوں کے بعد جہلم میں شدید گرمی اور حبس، شہری بے حال، بجلی کی بندش نے مشکلات بڑھا دیں
28 جولائی, 2026
پنجاب میں مجوزہ "کوڑا ٹیکس” کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز نے عملی اقدامات تیز کر دیے
28 جولائی, 2026
جہلم: 15 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار
28 جولائی, 2026
جہلم میں سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے، حالیہ بارشوں کے بعد ٹماٹر 400 اور مٹر 350 روپے فی کلو، شہری پریشان
28 جولائی, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا مریم نواز ہیلتھ کلینکس کا دورہ، دیہی علاقوں میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی پر زور
28 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم پولیس کی اہم کارروائی، کار سرکار میں مداخلت کرنے والا ملزم گرفتار

22 جنوری, 2026

پنڈدادنخان: جلالپور شریف میں برائلر گوشت کی قیمتوں میں بے ضابطگیاں، عوام پریشان

20 مئی, 2025

اسلام آباد پریس کلب پر پولیس دھاوے کے خلاف جہلم پریس کلب کے صحافیوں کی شدید مذمت

2 اکتوبر, 2025

دینہ میں نامعلوم چور دیوار توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کے مویشی چوری کرکے فرار

13 جنوری, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں