Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: ایران کی جانب سے امریکی کانگریس کی پاکستان کے انتخابات سے متعلق قراداد کی مذمت
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

ایران کی جانب سے امریکی کانگریس کی پاکستان کے انتخابات سے متعلق قراداد کی مذمت

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
30 جون, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

ایران نے امریکی ایوان نمائندگان میں پاکستان میں 8 فروری کو منعقد ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے قرارداد کی منظوری کو اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیتے ہوئے امریکی کانگریس کے اقدام کی مذمت کی ہے۔

پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد کو متنازع قرار دیا اور کہا کہ ہم پاکستان کے انتخابات سے متعلق امریکی قرارداد کی مذمت کرتے ہیں۔

ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے امریکی قرارداد پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقوام متحدہ کی خودمختار رکن ریاست کے اندرونی معاملات میں کھلم کھلا مداخلت ہے اور یہ جمہوریت کے فروغ کے آڑ میں دباؤ بڑھانے کی ایک کوشش ہے۔

خیال رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان نے رواں ہفتے کے شروع میں کثرت رائے سے پاکستان کے انتخابات کے حوالے سے قرارداد منظوری کی تھی، جس کے حق میں 368 اور مخالفت میں صرف 7 ووٹ پڑے تھے۔

پاکستان کی قومی اسمبلی نے ردعمل کے طور پر 28 جون کو امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد کی مذمت کی تھی اور مذمتی قرارداد بھی منظور کی تھی اور کہا تھا کہ امریکی قرارداد حقائق کے منافی اور پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے۔

قومی اسمبلی میں امریکی کانگریس کی قرارداد کے خلاف مذمتی قرارداد حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ(ن) کی رکن اسمبلی شائستہ پرویز ملک نے پیش کی تھی جہاں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سنی اتحاد کونسل کے اراکین پر مشتمل اپوزیشن نے مذکورہ قرارداد کی مخالفت کی تھی اور احتجاج کیا تھا۔

بعد ازاں پنجاب اسمبلی میں بھی امریکی قرارداد کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کی گئی تھی اور اس سے پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے تعبیر کیا تھا۔

ایرانی سفیر نے غزہ کی صورت حال میں امریکی کردار کی بھی مذمت کی اور کہا کہ امریکا اپنی ویٹو پاور کا استعمال کرتے ہوئے جنگ بندی روک رہا ہے اور اسرائیل کو فوجی امداد فراہم کرکے غزہ کے لوگوں کی نسل کشی میں تعاون کر رہا ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
25°C
Jhelum
clear sky
25° _ 25°
44%
2 km/h
جمعہ
25 °C
ہفتہ
30 °C
اتوار
33 °C
پیر
34 °C
منگل
34 °C

تازہ ترین

دریائے جہلم میں ڈوبنے والے ستھرا پنجاب کے سینٹری ورکر کی لاش چھ روز بعد طور کے مقام سے برآمد
15 اکتوبر, 2026
سوہاوہ: ڈھوک نلہ کے چار روز سے لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد
15 اکتوبر, 2026
یوتھ گیمز 2026 کی تیاریوں کا جائزہ اجلاس، ضلع جہلم سے طلباء و طالبات کی بھرپور شرکت یقینی بنانے کا عزم
15 اکتوبر, 2026
جہلم پولیس کے ضلع بھر میں 16 سرچ آپریشنز، 457 افراد اور 202 گھروں کی چیکنگ، افغان شہری سمیت 3 ملزمان گرفتار
15 اکتوبر, 2026
جہلم میں عالمی یوم سفید چھڑی کے موقع پر آگاہی ریلی، بصارت سے محروم افراد کے حقوق اور خودمختاری کے فروغ پر زور
15 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

ٹرمپ کی درخوست پر عدالتی کارروائی تیز کرنے سے امریکی سپریم کورٹ نے انکار کردیا

23 دسمبر, 2023

متحدہ عرب امارات میں موسلادھار بارشوں کا امکان

29 فروری, 2024

قیامت کی ایک اور نشانی پوری: مکہ کے پہاڑ سرسبز ہوگئے

8 ستمبر, 2024

چلی کے جنگلات میں خوفناک آتشزدگی؛ 50 سے زائد افراد ہلاک

4 فروری, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں