Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: پاکستان بھر میں کاروں کی فروخت 57 فیصد بڑھ گئی
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

پاکستان بھر میں کاروں کی فروخت 57 فیصد بڑھ گئی

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
13 مارچ, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

فروری 2024 میں پاکستان بھر میں کاروں کی فروخت میں سالانہ بنیاد پر 57 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران 59 ہزار 699 کاریں فروخت ہوئیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کی فروخت کے مقابلے میں 41 فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اس مدت کے دوران ایک لاکھ ایک ہزار 426 کاریں فروخت ہوئی تھیں۔

روزنامہ بزنس ریکارڈر نے ایک رپورٹ میں بتایا کہ فروری 2024 کے دوران 9706 کاریں فروخت ہوئیں جبکہ فروری 2023 میں 6186 کاریں فروخت ہوئی تھیں۔ یہ اعداد شمار پاکستان آٹوموٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) نے فراہم کیے ہیں۔

پاما کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاک سوزوکی کی بنائی ہوئی گاڑیوں کی فروخت میں 399 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فروری 2023 میں پاک سوزوکی کی 978 گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں جبکہ فروری 2024 میں فروخت 4885 یونٹس تک جاپہنچی۔

عارف حبیب لمٹیڈ (اے ایچ ایل) مکے ریسرچ اینالسٹ محمد ابرابر پولانی کے مطابق پاک سوزوکی کے جو گاڑیاں معتدل قیمت کی ہیں (بالخصوص آلٹو) ان کے 3373 یونٹ فروخ ہوئے۔ سالانہ بنیاد پر یہ اضافہ 520 فیصد ہے۔

ٹویوٹو کاریں بیچنے والی انڈس موٹر کمپنی کی فروخت میں بھی 13 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا۔ گزشتہ برس کے 1803 کے مقابلے میں اس سال 2036 یونٹ فروخت ہوئے ہں۔

ہونڈا کاروں کی فروخت میں 7 فیصد کمی واقع ہوئی۔ گزشتہ برس کے 1636 یونٹس کے معاملے میں اس سال 1517 یونٹ فروخت ہوئے ہیں۔ سالانہ بنیاد پر اضافے کے باوجود ماہانہ بنیاد پر فروخت میں 7 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

انڈس موٹرز کی گاڑیوں کی فروخت میں ماہانہ بنیاد پر کمی واقع ہوئی۔ تجزیہ کار گزشتہ ماہ کورولا کراس کی لانچ کو اس کا بنیادی سبب قرار دیتے ہیں۔

ٹاپ لائن سیکیورٹیز میں تحقیقی تجزیہ کار سنی کمار کہتے ہیں کہ کاروں کی فروخت میں کمی کا بنیادی سبب قیمتوں کا زیادہ ہونا ہے۔ آٹو فنانسنگ میں سرمایہ کاری بھی مہنگی پڑ رہی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ عام آدمی کی قوتِ خرید میں کمی بھی واقع ہوئی ہے۔

سالانہ بنیاد پر ٹریکٹرز کی فروخت میں ایک فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فروری میں مجموعی طور پر 3366 ٹریکٹر فروخت ہوئے۔ سال رواں کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران ملک بھر میں 30 ہزار 591 ٹریکٹر فروخت ہوئے۔ سالانہ بنیاد پر اضافہ 68 فیصد رہا ہے۔

سالِ رواں کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر موٹر سائیکلوں کی فروخت میں 9 فیصد اور ماہانہ بنیاد پر فروخت میں 10 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ فروری 2024 میں ملک بھر میں 93 ہزار 764 موٹر سائیکلیں فروخت ہوئیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
25°C
Jhelum
clear sky
25° _ 25°
39%
3 m/s
جمعہ
25 °C
ہفتہ
28 °C
اتوار
27 °C
پیر
27 °C
منگل
27 °C

تازہ ترین

جہلم میں 46ویں پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن سینٹرل میٹ کی اختتامی تقریب، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی خصوصی شرکت
12 نومبر, 2026
منگلا ہائیڈل سسٹم میں تکنیکی خرابی، جہلم سمیت مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈ مینجمنٹ شروع
11 نومبر, 2026
جہلم کالج آف فارمیسی اینڈ ہیلتھ سائنسز کے طلبہ کا بھاری فیسوں اور تدریسی عملے کی کمی کے خلاف احتجاج
11 نومبر, 2026
لنک روڈ پڑی درویزہ پر برساتی نالے کی متاثرہ پلی کی مرمت کے لیے فنڈز کے اجرا کا مطالبہ
11 نومبر, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم عاصمہ اعجاز چیمہ کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ، طبی سہولیات اور عملے کی حاضری کا جائزہ لیا
11 نومبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم پولیس کی کارروائی، جسم فروشی کے دھندے میں ملوث 2 خواتین سمیت 3 ملزمان گرفتار

4 اکتوبر, 2025

عوام کیلئے خوشخبری: ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی

30 اپریل, 2024

یو اے ای کے 50 فیصد جرائم میں پاکستانیوں کے ملوث ہونے کا انکشاف

30 جولائی, 2024

ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے جہلم جمخانہ کلب میں کاروباری نمائش کا افتتاح کر دیا

7 اگست, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں