پنڈدادنخان کے علاقہ کوڑا کے بیلہ میں مسلح ڈکیتی، ڈاکو گن پوائنٹ پر نقدی اور زیورات چھین کر فرار ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان مسلح ڈاکوؤں کے نرغے میں، ایک ہفتہ میں مسلح ڈکیتی کی چھٹی واردات ہوئی۔ گزستہ شب تھانہ پنڈدادنخان کے علاقہ کوڑا کے بیلہ میں مسلح افراد نے محمد رؤف نامی شخص کے ڈیرے پر اسلحہ کی نوک پر نقدی اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔
چند دن قبل بھی تھانہ جلالپور شریف کے علاقے میں مسلح افراد نے چار گھر لوٹ لیے تھے، دو دن قبل تھانہ للِہ ٹاؤن کے علاقے کنڈل روڈ پر مسلح ڈاکوں نے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل اور موبائل فون چھین لیا تھا۔
سماجی حلقوں نے اعلی حکام سے امن امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔